بدھ‬‮ ، 18 مارچ‬‮ 2026 

میں شیروانی سلوا دیتا ہوں اور۔۔! حمزہ شہباز عمران خان پر تنقید میں بہت آگے نکل گئے

datetime 3  جولائی  2016 |

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بننے کے لئے لوگوں کے دل جیتنا پڑتے ہیں،عمران خان چور دروازے سے اقتدار کا راستہ تلاش کران چھوڑ دیں، اگر وزیر اعظم بننے کا شوق ہے تو میں شیروانی سلوا دیتا ہوں ہم آپ کو وزیر اعظم کہنا شروع کر دیتے ہیں ،نواز شریف اور شہباز شریف کو اب عہدوں کی ضرورت نہیں ،ملک کی خدمت کا عزم لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندس فاؤنڈیشن کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان صرف وعدوں سے نہیں چل سکتا ،ملک کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کرناہوتے ہیں جو (ن) لیگ کر رہی ہے ۔ احتجاج جمہوریت کا حسن ہے لیکن کچھ لوگ اس کی آڑ لینا چاہتے ہیں ۔ احتجاج کرنے والے خود آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں۔ سوئٹرز لینڈ کے اکاؤنٹس کے یاد نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے خود کو احتساب کے لئے پیش کیا۔جسکے دل میں چور ہو وہ خود کو احتساب کیلئے پیش نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہدھرنے میں قوم کے 126دن ضائع کئے گئے اب ترقی کے سفر میں رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں۔ا قتصادی راہداری پر رخنہ ڈالنے والے پاکستان کے دوست نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے ، ملک میں امن و امان قائم ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو وزیر اعظم بننے کا شوق ہے تو شیروانی میں سلوا دیتا ہوں۔ ہم آپ کو وزیر اعظم کہنا شروع کر دیتے ہیں ۔عمران خان چور دروازے سے اقتدار کا راستہ تلاش کرنا چھوڑ دیں ۔ وزیراعظم بننے کے لئے قربانیاں دینا پڑتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کو اب عہدوں کی ضرورت نہیں ۔ اب ہم ملک کی خدمت کا عزم لے کر آگے بڑھ رہے ہیں اور قوم دیکھ رہی ہے۔ 2018ء کے انتخابات میں ملک کو ترقی کے سفر پر ڈالنے اور اسکی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…