جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

رواں سال وفاقی اور سندھ حکومت ختم ،سینئر سیاستدان نے خطرناک پیش گوئیاں کردیں

datetime 3  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد(این این آئی)سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال وفاقی اور سندھ حکومت ختم ہوجائیں گی اور2016 انتخابات کا سال ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک سکے کے دو رخ ہیں عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلائی جائے گی جس سے وفاقی اور سندھ حکومت چلی جائے گی، پیپلز پارٹی اور نواز لیگ مقامی نظام کے خلاف ہیں جس کے باعث وہ نہیں چاہ رہے ہیں کہ اقتدار نچلی سطح پر منتقل ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھل کے سینئر صحافی سرمد کنڈرانی ،نثار کنڈرانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے 8سالہ دور میں سندھ کو تباہ کر دیا ہے بیروزگاری،بھوک اور بدحالی کے باعث عوام کا جینا محال ہو چکاہے عوام موجود حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے اور عوام چاہتی ہے کہ یہ حکومت چلی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس میں کسی قسم کے کوئی اختلاف نہیں جس میں سندھ کی اہم شخصیات شامل ہیں اور عید کے بعد گرینڈ الائنس کے پلیٹ فارم سے تحریک چلائی جائے گی،گرینڈ الائنس میں مزید اہم شخصیات کی شمولیت متوقع ہے۔ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کچھ ناراض رہنما بھی ہم سے رابطے میں ہیں انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ سندھ اور پنجاب کے مقامی اداروں کو منتخب نمائندگان اپنا کام شروع کر سکیں گے، آنے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کو سندھ سمیت کسی بھی صوبے سے امیدوار نہیں ملیں گے۔ پیپلز پارٹی پانامالیکس والے معاملے پر وزیر اعظم نواز شریف کا دفاع کر رہی ہے اور اس اشو سے دھیان ہٹانے کی خاطر ہی کالاباغ ڈیم کا مردہ اشو کو اٹھایا گیا ہے ۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…