پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

KP کو افغانستان کا حصہ کہنے والے محمود اچکزئی ’’راء‘‘ سے کیا کچھ لیتے رہے؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 1  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار کے حیرت انگیز انکشافات‘ پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کو افغانستان کا حصہ قرار دینے والے بلوچ رہنما محمود اچکزئی بارے اہم ترین انکشافات نے تہلکہ مچا دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار مبشر لقمان نے کہا کہ بدنام زمانہ کمانڈر عبدالرزاق کا شمار پاکستان کے بڑے دشمنوں میں ہوتا ہے ، عبد الرزاق اچکزئی افغان انٹیلی جنس کا کمانڈر رہا ہے ، اسکا تعلق افغانستان کے ایک ایسے ملیشیا گروپ سے ہے جو چار سے پانچ ہزار لوگوں پر مشتمل ہے اور ہمیشہ سے پاکستان توڑنے کی سازش میں ملوث رہا ہے ،کمانڈر رزاق بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹس کو تربیت دے کر کوئٹہ اور بلوچستان کے اندر بھی بھیجتے رہاہے ،جو پاکستان میں دہشتگرد ی کو ہوا دیتے رہے ہیں ،ایک غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا تھا ؛جب تک زندہ رہونگا پنجاب کا دشمن رہونگا اور افغانستان کو بتانا چاہتا ہوں کہ پنجاب اور پاکستانی طالبان ہمارا دشمن ہے جو ہمیں محفوظ نہیں دیکھنا چاہتا “۔
کمانڈر عبدالرزاق کا شمار پختونخواہ ملی عوامی پارٹی پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے، 2013میں پاکستان کے عام انتخابات کے دوران افغان انٹیلی جنس اور انڈین انٹیلی جنس نے محمود خان کی الیکشن کمپئن کے لیے30لاکھ ڈالر کے فنڈز جاری کئے تھے جس میں 2 بلٹ پروف لینڈ کراؤزر گاڑیاں بھی شامل تھیں ، یہ فنڈنگ کمانڈر رزاق اور اسکے ساتھیوں کے تعاون سے کی گئی تھی،جبکہ الیکشن کمپین کے پمفلٹ بھی افغان پریس سے چھپ کر آئے۔واضح رہے کہ محمود اچکزئی اس سے قبل بھی پاکستان مخالف بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہے ہیں، پاکستان کے عوامی و سماجی حلقوں میں محمود اچکزئی کے حالیہ بیانات کی وجہ سے شدید غم و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…