جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

ڈرون گرانے کی مکمل صلاحیت ہے ،اب اگر ڈرون آیا تو برداشت نہیں کریں گے ، پاکستان نے امریکہ کوانتبا ہ کردیا

datetime 26  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ (آئی این پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے اتوار کو اچانک شیخوپورہ کے رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور وہان پر موجود صارفین سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار بارے معلومات حاصل کیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ را نا شکیل اسلم نے وفاقی وزیر کو رمضان با زاروں کے انتطامات اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں اور معیار پر بریفنگ دی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا کہ عوام کی خدمت اور معیار زندگی بلند کرنا مسلم لیگ (ن) کا مشن ہے اور اس مشن کی تکمیل کے لئے حکومت کسی حد تک بھی جا سکتی ہے ملکی ترقی و خوشحالی اور عوام کی خدمت ہماری سیاست کا محور ہے ما ہ مقدس میں عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی کے لئے وفاقی اور پنجاب حکومت نے اربوں روپے کی سبسڈی یو ٹیلٹی سٹوروں اور رمضان بازاروں کے لئے دی ہے رمضان بازاروں میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گاگراں فروشی اور نا قص اشیائے خوردونوش فروخت کرنیوالوں سے کو ئی رعا ئیت نہیں برتی جائے گی اور وہ عید جیل میں گزرایں گے قطر کے ساتھ سپر مشاق طیاروں کی فروخت کے حوالے سے کئے گئے معاہدے کے حوالے سے پو چھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طیاروں کی فروخت سے پاکستان کی معیشت میں مذید بہتری آئے گی سپر مشاق طیارے دنیا کے کئی ممالک کی فضائیہ کے زیر استعمال میں ہیں پا کستان دفا عی پیداوار میں خود کفیل ہو چکا ہے ہماری دفاعی مصنوعات کی مانگ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے پا کستان کے پا س ڈرون بنا نے اور گرانے کی مکمل صلاحیت ہے حکومت وقت نے ڈرون حملوں کے خلاف امریکہ کو دو ٹوک جواب دیا ہے۔ دریں اثنا صارفین کی شکائیت پر عام بازاروں میں خود ساختہ مہنگا ئی اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے کا سخت نو ٹس لیتے ہو ئے رانا تنویر حسین نے ڈی سی او کو ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…