کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ نے کہاہے کہ امجد صابری قتل سے متعلق کچھ اشارے ملے ہیں اور ان کے قتل کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، پیر فقیر نہیں جو بتاسکوں کہ امجد صابری کے قاتل کب پکڑے جائیں گے تاہم کوشش ہے کہ ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں۔امجد صابری کے قتل کے متعلق مزید پیش رفت سے ابھی نہیں بتاسکتا۔کراچی میں امن کے لیے سیکیورٹی اداروں کوہم نے فری ہینڈ دیا جبکہ رینجرز کو دہشتگردوں،بھتا خوروں،ٹارگٹ کلرزکیخلاف کارروائی کا پورا اختیاربھی دیاہے۔ہفتہ کوسندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کا علاقہ لیاقت آباد انتہائی پرامن علاقہ ہے جہاں پنچھی پر نہیں مارسکتا۔ لیکن امجد صابری کے قتل کا واقعہ گھنانا اقدام ہے۔ میں کوئی پیر فقیر نہیں کہ بتادوں کہ ان کے قاتل کب پکڑے جائیں گے لیکن کوشش ضرور ہے کہ جلد از جلد قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کریں۔انہوں نے کہاکہ آج کل لیکس لیکس کا چرچا ہے اسی طرح ہمیں بھی کوئی لیکس ملی ہے جس سے امجد صابری کے قتل میں ملوث ملزمان تک پہنچنے میں مدد دے گی ۔ دہشت گرد ایک طرف اویس شاہ کے اغوا کی صورت عدالتوں کو دبانے اور ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں اور دوسری طرف ہمیشہ کی طرح سیاست دانوں کو پریشان کرنے کی کوشش کررہے ہیں یہ بھی گھناؤنا جرم ہے۔قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کے مشاور کے بعد شروع کیا گیا اور سب نے مجھے اس آپریشن کی کپتانی سونپی جبکہ پولیس کے ساتھ رینجرز کو بھی ہمارے حوالے کیا گیا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ کراچی آپریشن کے دوران کوئی تفریق نہیں برتی اورڈی جی رینجرز سے بھی کہا تھا کہ شہر میں امن کے قیام تک ہماری کوئی مداخلت نہیں ہوگی۔رینجرز کو ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کے خلاف تمام اختیارات دئے جس سے سیکیورٹی اداروں کاحوصلہ بڑھا، اور ایک وقت آیا کہ تاجروں اورصنعت کاروں نے امن وامان کیقیام پر الگ الگ آکرمجھیمبارکباددی، اور گزشتہ دو واقعات سے قبل شہر قائد کے باسی بھی شہر کے حالات پر مطمئین اور متعرف بھی تھے کئی سال بعد عوام نے گزشتہ عید سکون سے گزاری جبکہ محرم بھی پرامن گزرا۔ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ جتنے دہشتگرد ہم نے پکڑے اتنے کسی نے بھی نہیں پکڑے جبکہ سندھ میں امن و امان کے قیام میں آرمی چیف نے ذاتی دلچسپی لی جس پر جنرل راحیل شریف کے مشکور ہیں۔قائم علی شاہ نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ کراچی آپریشن ایک مخصوص طبقے یا سیاسی جماعت کے خلاف ہے لیکن مجھے کوئی مجھے بتائے کہ میں نیکسی سیکس بات کا بدلا لیا ہم نے کسی سے امتیازی سلوک نہیں کیا اس الزام میں کوئی صداقت نہیں کہ ہم نے کسی کو پکڑ کر ماردیا اگر ہم امتیازی سلوک کرتے تو کراچی آپریشن کامیاب نہ ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ پہلے دوستوں نے رینجرز کو نکالنے کا بھی مشورہ دیا۔ ہم نے تمام رشتوں ، سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کارروئیاں کیں اور لیاری میں سب سے دہشت گرد مارے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ انتقامی کارروائیاں ہمارے خلاف ہوئیں جب کسی پارٹی کے کیمپ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے درجنوں افراد مارے گئے اور الزام مجھ پر لگا دیا گیا اور اسی کیس میں مجھے جیل بھی جانا پڑا۔ جب اپوزیشن لیڈر تھا تو منظور وسان کو گرفتار کرکے تھر لے جایا گیا۔وزیر اعلی نے امجد صابری کے ورثا کے لئے 1 کروڑ روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امجد فرید صابری کے خون کے ایک قطرے کا بھی بدلا نہیں دیا جاسکتا لیکن حکومت کی جانب سے یہ رقم کچھ نہ کچھ زخموں کا مداوا بنے گی۔ وزیر اعلی نے مقتول امجد صابری کی بیوہ کے لئے مناسب نوکری جبکہ بچوں کے لئے مفت تعلیم کی ذمہ داری کا بھی اعلان کیا۔
امجد صابری کے قاتلوں کی گرفتاری،قائم علی شاہ نے بڑا دعویٰ کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)
-
ورک ویزا کے ساتھ روانہ ہو نے والے 23 افراد آف لوڈ
-
مٹی کے طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا
-
اٹلی کے اسٹڈی ویزے کے لئے کتنا بینک اسٹیٹمنٹ ہونا چاہیے؟ خواہشمند طلبا کے لیے بڑی خبر
-
دوست کے گھر سے نیم برہنہ حالت میں ٹھیکیدار کے 26 سالہ بیٹے کی نعش برآمد
-
پاکستان میں عید الاضحی کب ہو گی؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کردی
-
پاکستان میں1سے 3سال کے 10میں سے 4بچوں کے خون میں سیسے کی موجودگی کا انکشاف
-
لاہور،نوکری کا جھانسہ دے کر نجی کمپنی کے مالک کی ساتھی کیساتھ ملکر خاتون سے زیادتی
-
بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
-
سہیل آفریدی کی چھٹی؟ رانا ثناء اللہ کااہم بیان آگیا
-
دنیا بھر کے پاکستانی سفارتخانوں میں پاسپورٹ سروسز معطل
-
گلگت بلتستان اور پختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے، شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری
-
سعودی عرب کا حج عازمین کے لیے عمر کی پابندی فوری طور پر نافذ کرنے کا اعلان
-
پٹرول پمپ کے قریب رہنے والے بچوں میں کینسر کا خطرہ: تحقیق میں انکشاف



















































