ہفتہ‬‮ ، 21 جون‬‮ 2025 

دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والی “Selfie” ، سیلفی کی ابتداء کتنے سو سال قبل ہوئی؟ جانئے سیلفی کے بارے میں دلچسپ و عجیب حقائق

datetime 25  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ:راشد سیال) سیلفی کا کا مطلب اپنی تصویر خود کھینچنا اور انگلش میںself-Publicity ہے۔اوراپنی تصویرخود بنانے کایہ عمل اس وقت شروع ہو ا جب امریکن فوٹو گرافر روبرٹ کورنیئلسن نے 1839کو اپنی تصویر بنائی ،اس کے بعدسن 1900میں رشیا سے تعلق رکھنے والی 13سالہ نکو لؤینا نے شیشہ کی مدد سے تصویر کھینچی جس سے کیمرہ کے سامنے سے اور شیشے کی مدد سیلفی کا دور آگے چل نکلا ،2003کی دہائی میں جاپان کی مشہور موبائل کمپنی سونی اریکسن نے اپنے موبائل کے ماڈل z1010میں فرنٹ کیمرہ نصب کیا جس سے تصویر بنانے کے ساتھ ساتھ ویڈیو کال سے بھی لطف اندوزہوا جاسکتا تھا۔
فیس بک ،ٹویٹر کے آنے سے پہلے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ MySpaceسیلفیوں کی محور بنی رہی ،2004اور2006کی دہائی میں فیس بک،اور ٹویٹرکے نمودار ہونے سے سیلفیوں میں حیرت انگیز اضافہ دیکھنے کو ملا ،آج نوجوان ،بچے حتیٰ کہ بزرگوں میں بھی سیلفیاں بنانے اور اسے سوشل میڈیا پر چڑھانے کا نشہ عام اور سرشام ملتا ہے،چاہے وہ متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہوں یا وہ سلیبرٹی ،اعلیٰ عہدیدار ہو حتیٰ کہ وزیراعظم،صدور میں بھی سیلفیاں بنانے کا رواج یکساں ملتا ہے،ڈیوڈ کیمرون ہو یا اباما ،مودی ہو یا پھرہیلری کلنٹن سب سیلفیاں بنانے کا لطف اٹھا چکے ہیں ،بھارتی فلم انڈسٹری ہو یا پاکستانی فلم انڈسٹری یا پھرکسی اورملک کی فلم انڈسٹری سیلفیوں کے نام پر فلم،ڈرامے اور گانے بنانے کا رواج طول پکڑتا جارہا ہے آپ نے بسوں میں سفر کرتے ہوئے یا پھرپیدل چلتے ہوئے کسی حمام،کریانہ سٹورپر (سیلفیاں سیلفیاں )گانا ضرور سنا ہوگا ،یہ لالی ووڈ کی 2015میں بنائی گئی فلم Wrong Numberکا گانا ہے ۔
سیلفیوں کی بدولت کسی کی عزت،شہرت پروان چڑھ رہی ہے اور اسی کی وجہ سے عزت کی نیلامی بھی دیکھنے کو ملتی ہے اور بعض اوقات سیلفیوں کا جنون موت کا سبب بھی بنتا ہے،آئے روز سینکڑوں سکینڈلز اور نقصانات دیکھنے کو ملتے ہیں ،حال ہی میں صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ کی رہائشی 22سالہ نرگس اپنی فیملی کے ساتھ دریائے چناب کے کنارے سیر کرنے گئی تووہاں پر موجود پہاڑوں کی خوبصورتی کودیکھ کر بھولے نہ سمائی اورپہاڑوں پر چڑھ کر سیلفی لینے لگی کہ اچانک پاؤں پھسلنے سے گہری کھائی میں جاگری اور ابدی زندگی سو گئی ،پچھلے دنوں کی بات ہے راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک رتہ کے رہائشی 22سالہ جمشید کالج سے واپس آرہا تھا تو سیلفیاں بنانے کی عادت اور سوشل میڈیا پر شہرت پانے کی خواہش نے اے مریڑھ چوک پر واقع ریل کی پٹڑی پر کھڑا کردیا اور وہ پیچھے کی طرف سے آنے والی ٹرین کے سامنے سیلفی لینے لگا کہ چند سیکنڈمیں اس کی روح پرواز کرگئی ، ابا ما ڈنمارک کی وزیراعظم کے ساتھ سیلفی لیتے ہیں تو مشعل اباما ناراض ہوجاتی ہیں اور کہیں عمران خان ریحام خان کو سیلفی بنانے سے منع کردیتے ہیں توکہیں منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ماڈل آیان علی ایڈیالہ جیل میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ بنائی گئیں سیلفیاں فیس بک ،ٹویٹر اور دوسرے سوشل میڈیا پرسکینڈلز کی صورت اختیار کرجاتی ہیں اور کہیں پاکستانی گلوکارہ کومل رضوی کی بیمار عبدالستار ایدھی کے ساتھ ہنستے ہوئے انداز میں بنائی گئی سیلفیاں مشکل میں ڈال دیتی ہیں ۔
کچھ دن پہلے سیلفی کے نشے میں سے متاثر رویت ہلال کمیٹی کے ممبر مولانا عبدالقوی نے ماڈل قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفیان بنوائیں جسے قندیل بلوچ نے سوشل میڈیا پر چڑھادیا جس سے معاملہ بہت سنگین صورت اختیارکرگیا ہے ۔ایک دوسر ے پر الزامات کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستان سمیت عالمی میڈیا پراس معاملہ کا ڈھنڈورا پیٹا جارہا ہے ،کون جھوٹااور کون سچا ہے یہ تو بعد کی بات ہے لیکن سیلفیوں نے مولانا کی عزت وآبرو کو خاک میں ملا کر کام تمام کردیاجس کی وجہ سے رویت ہلال کمیٹی نے مولانا عبدالقوی کی رکنیت ختم کردی ہے، گلوبلائزیشن کی بدولت ایک خبریاتصویر کوچند سیکنڈ میں دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک با آسانی پھیلایا جاسکتا ہے ،اور ڈاؤنلوڈ کیا اور شئیر بھی کیا جاسکتا ہے ،سیلفی ضرور لیں لیکن کچھ احتیاط سے ،اپنی اہمیت ،اپنی عزت کو جانچ کرکہ کہیں آپکی یہ سیلفی موت کا سودا تو نہیں بنے گی؟یایہ عمل آپکی اور ہمارے معاشرے کی عزت وو قار کو نقصان تونہیں پہنچائے گا؟
1

2

3

4

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…