منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

سکیورٹی اداروں کی جانب سے امجد فرید صابری کے قتل کا شبہ ،بڑی سیاسی جماعت بھڑک اٹھی

datetime 23  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پولیس وانتظامیہ کی جانب سے عالمی شہرت یافتہ قوال امجد فرید صابری شہید کے کے مشتبہ قاتل کے جاری کردہ خاکہ میں مبینہ حملہ آور کو اردوبولنے والا قراردینے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس بہتان کو سراسرتعصب، بدنیتی اورمہاجردشمنی قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پولیس وانتظامیہ کی جانب سے امجد فریدصابری قوال کے قاتل کے خاکہ کے بارے میں کہاگیا ہے کہ یہ خاکہ قاتل سے 70 فیصد ملتا جلتا ہے ،خاکہ میں یہ تو کہاگیا ہے کہ مشتبہ قاتل کے سرکے بالوں اورآنکھوں کے رنگ کے بارے میں معلوم نہیں مگریہ واضح طورپر کہاگیا ہے کہ ’’قاتل اردوبولنے والا ہے‘‘ ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اردو،پاکستان کی قومی زبان ہے اور پاکستانی آبادی کی اکثریت اردوزبان بولتی ہے لیکن پولیس وانتظامیہ کی جانب سے مشتبہ قاتل کو اردوبولنے والا قراردیکرایک جانب اردوبولنے والوں کو بدنام کیاجارہا ہے اور دوسری جانب امجد فرید صابری شہید کے اصل قاتلوں کو بچانے کی مذموم کوشش بھی کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے رینجرز، پولیس اور قانون نافذکرنے والے دیگراداروں کے سربراہان سے دریافت کیا کہ کیا قاتل نے جائے واردات پر پولیس وانتظامیہ سے بات چیت کی تھی یااس نے خود کو اہل زباں ثابت کرنے کیلئے ’’شین‘‘ ، ’’قاف‘‘ اور ’’جیم‘‘ کاامتحان دیاتھا؟ قوم کو بتایاجائے کہ امجدفریدصابری قوال کے قاتل کو اردوبولنے والا قراردینے کے پس پشت کونسے گھناؤنے مقاصد کارفرما ہیں؟ ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پولیس افسران ٹیلی ویژن پربیان دے رہے ہیں کہ امجدفرید صابری کو قتل کرنے کے بعد قاتل حسن اسکوائر کی جانب فرار ہوگئے لیکن رینجرزاورپولیس نے لیاقت آبادکے فلیٹوں کا محاصرہ کیاجوکہ مکمل اردوبولنے والوں کی آبادی ہے ۔ کالعدم تنظیم طالبان کی جانب سے امجدفرید صابری کے قتل کی ذمہ داری قبول کی جارہی ہے لیکن متعصب اورنسل پرست اینکرپرسن اس واردات میں ایم کیوایم کو ملوث کرنے کیلئے ایڑھی چوٹی کازور لگارہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ان تمام حقائق سے ثابت ہوتا ہے کہ ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر ہائی پروفائل قتل کیس میں ایم کیوایم کو ملوث کرنے کے سازشی منصوبے پر عمل درآمد کیاجارہا ہے اور امجد فریدصابری کے قاتل کو اردوبولنے والا قراردینا اسی گھناؤنی اور مکروہ سازش کا حصہ ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ماضی کی طرح ریاستی طاقت اوروسائل کے ذریعہ جھوٹ کو سچ اورسچ کو جھوٹ ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ایسا گھناؤنا عمل کرنے والے بھول گئے کہ اللہ تعالیٰ سب کچھ دیکھ رہا ہے اور وہ بہترانصاف کرنے والا ہے۔ انشاء اللہ ایم کیوایم اورمہاجروں کے خلاف یہ سازش بھی ماضی کی طرح ناکام ثابت ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…