منگل‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2026 

آج کن کن علا قو ں میں با رش ہو گی ؟ محکمہ مو سمیات نے خو شخبر ی سنا دی

datetime 23  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک ) راولپنڈی اسلام آباد پر چھائے بادل بارش کی نوید سنا رہے ہیں ، خیبر پختونخوا ، پنجاب ، فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی آج بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ مون سون کی بارشوں کا باقاعدہ آغاز آئندہ ہفتے سے ہوگا ۔ راولپنڈی اسلام آباد میں مطلع ابر آلود ہے ، جڑواں شہروں سمیت گوجرانوالہ ، لاہور ، سرگودھا ، فیصل آباد ، ہزارہ ، مالاکنڈ ، پشاور ، مردان ، کوہاٹ ، بنوں ، ڈی آئی خان ڈویژن ، فاٹا ، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، اس کے علاوہ ساہیوال ، ملتان ، بہاولپور ، ڈی جی خان ، کوئٹہ ، ژوب ، سبی ، نصیرآباد ، سکھر ، لاڑکانہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے ۔ آئندہ دو روز کے دوران پنجاب ، خیبرپختونخوا ، سندھ کے بعض علاقوں ، فاٹا ، اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں ، گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب ، اسلام آباد ، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں اکثر علاقوں میں آئندہ ہفتے سے مون سون کی بارشیں شروع ہو جائیں گی ۔
اسلام آباد میں بھی بارش کے بعد سرمئی بادلوں کے ڈیرے ہیں ، ہلکی ہلکی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں جس سے گرمی کا احساس کم ہوگیا ہے۔ شیخوپورہ ، سیالکوٹ ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش نے موسم کو سہا نا بنا دیا ہے۔ بارش کی وجہ سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ لوگوں نے موسم کو خوب انجوائے کیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ، اسلام آباد راولپنڈی ، لاہور ، گوجرانوالہ اور بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس سے گرمی کی حدت میں کافی حد تک کمی آ جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…