اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور افغانستان کے سرحدی مقام طورخم پر افغان اور پاکستانی فوجوں میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں ممالک نے طورخم کراسنگ پر فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کے سکیورٹی حکام نے کہاکہ پاکستانی فوج نے طورخم سرحد پر پیر کی رات کو بھاری ہتھیار پہنچا دیے ہیں اور مزید نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔افغان بارڈر پولیس کے کمانڈر نیادھر طورخم پر افغان فوج کے ساتھ اتوار کی شب فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے پاکستانی فوج کے میجر علی جواد ہسپتال میں دم توڑ گئے جن کے جنازے میں منگل کو پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے شرکت کی۔