اسلام آباد (نیوز ڈیسک) 2012 میں رابطہ کمیٹی کے سابق انچارج انیس قائم خانی نے ذوالفقار مرزا، شاہی سید اور آفاق احمد کو قتل کرنے کا ٹارگٹ دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق یہ انکشاف دبئی سے گرفتار مبینہ ٹارگٹ کلر سعید بھرم نے کیا۔ ٹارگٹ کلر نے مزید انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ قاتل ٹیمیں فعال نہ ہونے کی وجہ سے انیس قائم خانی کا دیا ہو ٹارگٹ پورا نہ ہو سکا۔ سعید بھرم نے کہا کہ سیاسی جماعت کے 34 ایسے کارکنوں کو جانتا ہوں جو بھارتی ایجنسی ’’را‘‘سے تربیت یافتہ ہیں۔