اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے اپنا امیج بہتر کرنے کے لیے امریکہ میں لابنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی حکام نے 8سال بعد امریکہ میں لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستانی حکام کے مطابق پاکستان امریکہ سے تعلقات کی بہتری کیلئے لابنگ فرم ہائر کرنے کا ارادہ کر رہا ہے ،امریکہ میں لابنگ شروع کرنے کا فیصلہ پاکستان کا امیج بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ۔واضح رہے کہ پاکستان نے پرویز مشرف کے دور حکومت میں واشنگٹن میں لابنگ ختم کردی تھی ۔