پشاور(این این آئی)بجٹ 2016-17ء میں خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیر و مرمت کے شعبے کے لئے دس ارب 79 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران 650 کلومیٹر پختہ سڑکوں اور 17 آر سی سی اور سٹیل پلوں کی تعمیر و تنصیب کے 330 منصوبوں کے لئے دس ارب 79 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ان منصوبوں میں سوات ایکسپریس وے بھی شامل ہے جو دو سال کے اندر مکمل کی جائے گی ۔اسی طرح مینکیال سے چنگلا گلی اسلام آباد روڈ تک کی تعمیر ٗ پشاور ٗ کوہاٹ 15 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے زمین کے حصول اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی سڑکوں اور پلوں کی ازسرنو تعمیر و مرمت کے منصوبے شامل ہیں ۔