نئی دہلی (این این آئی) پاکستان اور بھارت کے ساتھ ساتھ یورینیم پیدا کرنیوالے دنیا کے چوتھے بڑے ملک نیمبیانے بھی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی درخواست دیدی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت گروپ میں شامل ہونے کیلئے ارکان ممالک کی حمایت حاصل کرنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کر رہا ہے تاہم رکن ملک چین نے بھارت کی شمولیت کی کھل کر مخالفت کر دی ہے۔ گروپ میں شامل ہونے کیلئے تمام 48 رکن ممالک کی حمایت حاصل کرنا ضروری ہے۔ پاکستان کی جانب سے حمایت کے حصول کیلئے رابطے جاری ہیں تاہم اب تک اس حوالے سے نیمبیا کی درخواست کے متعلق معلومات کم منظر عام پر آئی ہیں۔ 48 رکنی گروپ 23 اور 24 جولائی کو سی?ل میں اجلاس میں آنیوالی درخواستوں پر فیصلہ کرے گا۔ خیال رہے نیمبیا نے 1992ء سے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلا? کے معاہدے این پی ٹی پر دستخط کر رکھے ہیں پاکستان اور بھارت نے تاحال اس معاہدے پر دستخط نہیں کیے۔