کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں ایک بار پھر پولیس، ٹریفک پولیس اور رینجرز پر حملے کا خطرہ، تھریٹ الرٹ جاری القاعدہ برصغیر کے دہشتگردوں نے سات رمضان کے بعد دہشتگردی کی منصوبہ بندی کردی۔ذرائع کے مطابق تھریٹ الرٹ ایڈیشنل آئی جی کراچی کے دفتر سے جاری کیا گیا، تھریٹ الرٹ اے کے مطابق شاہ فیصل کالونی ڈیڑھ اور دو نمبر پرپولیس اور رینجرز کی چوکیوں پر خودکش دھماکہ کیا جاسکتا ہے۔رینجرز اور پولیس پر کراچی کے مختلف علاقوں میں حملے کیے جا سکتے ہیں، حساس علاقوں میں سنگر چورنگی، بلال کالونی، بسم اللہ بس اسٹاپ ، کورنگی اور صدر کے علاقے شامل ہیں، صدر اور گولیمار کے علاقوں میں ٹریفک پولیس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ناظم آباد سے بنارس تک رینجرز اور ٹریفک پولیس چوکیوں پر بھی دہشگردی کا خطرہ ہے نیشنل ریفائینری سمیت زیادہ سے زیادہ غیر ملکیوں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔