اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حلقہ ڈڈیال سے پانچ دفعہ کے ممبر اسمبلی و سابق وزیر چوہدری یوسف اور انکے جانشین و مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر اظہر صادق کی اہم وکٹیں حاصل کرکے میرپورڈویژن میں مسلم لیگ ن کی کمر توڑ دی۔چوہدری یوسف اظہر صادق ن لیگ کا ٹکٹ چھوڑکر پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہو گئے ۔پیپلز پارٹی کی اہم وکٹیں حاصل کرنے کے بعد ن لیگ کی ان اہم وکٹوں کے گرنے کے بعد اب دونوں پارٹیوں سے پی ٹی آئی کشمیر میں مزیداہم لوگ بھی شامل ہورہے ہیں۔اب عمران خان کے مظفر آباد میں جلسے سے خطاب کے بعد پی ٹی آئی کشمیر کی انتخابی مہم شروع ہونے کے بعد اب ایسا لگ رہا ہے کہ پی ٹی آئی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔اس موقع پر بنی گالہ میں چوہدری یوسف اور اظہر صادق کی مسلم لیگ ن کا ٹکٹ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے دونوں رہنماؤ ں کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدیدکہا اور کہاکہ جسطرح اب عوام پاکستان میں کرپشن کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اسی طرح آزاد کشمیر میں بھی لوگ کرپشن کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔ آزاد کشمیر سے اگر کرپشن ختم ہو جائے تو اسے ایک ماڈل اسٹیٹ بنایا جا سکتا ہے۔ڈڈیال میں بیرون ملک آباد لوگوں کی اکثریت ہے جو کہ آزاد کشمیر کی ترقی میں اہم رول ادا کر سکتے ہیں۔اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ چوہدری یوسف اور اظہر صادق کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے پارٹی کو آزاد کشمیر میں بالعموم اور میرپور ڈویژن میں بالخصوص بڑی زبردست تقویت ملے گی۔دونوں رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے میرپورڈویژن میں مسلم لیگ ن کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور یہاں سے ن لیگ کا صفایا ہو گیا ہے۔اس موقع پر تقریب میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء جہانگیر خان ترین،علیم خان،سرور خان،حمید پوٹھی،ظفر انور، سردار امتیازخانخان ظفر خان، امجد بٹ اور حلقہ ڈڈیال کی درجنوں سرکردہ شخصیات بھی موجود تھیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وزیرپیٹرولیم کاپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
دنیا کا سب سے بڑا غار
-
موٹرویز نیٹ ورک میں اہم پیش رفت، ایم 13 موٹروے سے لاہور اسلام آباد کے سفر میں تقریباً 100 کلومیٹر ک...
-
ایرانی ریال خریدنے والے خوش، کرنسی کی قدر میں بڑا اضافہ
-
نوجوانوں میں کینسر کے بڑھتے کیسز کی بڑی وجہ سامنے آگئی، نئی تحقیق
-
بالی ووڈ اداکارہ کا اکشے کمار سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف
-
سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
-
برطانیہ جانے کے خواہشمندوں کےلئے بڑی خبر، محفوظ اور آسان قانونی راستوں کا اعلان
-
پاکستان میں یکم جولائی سے مون سون کا آغاز،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
-
اسلام آباد ، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے
-
سرگودھا: بااثر افراد کی جانب سے مبینہ زیادتی کرنے کی شکایت پر ملزمان نے بچے کو زندہ دفن کر دیا
-
ثانیہ اشفاق کے عماد وسیم پر سنگین الزامات، عماد کا سابقہ اہلیہ کو انتباہ
-
معطل خاتون افسر کے گھر سے کروڑوں روپے نقد، ہیرے اور سونا برآمد
-
مری ایکسپریس وے پر مسافر وین مکمل جل گئی



















































