اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی وجہ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر جواد چنگیزی شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بھی شرکت کی، آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور گیریژن میں نماز جنازہ ادا کیا گیا۔ طور خم بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے میجر علی جواد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق افغان فورسز کی طور خم بارڈر پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے پاک فوج کے میجر علی جواد سی ایم ایچ پشاور میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ پشاور گریڑن میں ادا کردی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف ‘ کور کمانڈر پشاور سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے میجر علی جواد شہید کے بچوں کو دلاسہ دیا۔ شہید میجر کے جسد خاکی کو تدفین کے لئے ان کے آبائی علاقے کوئٹہ روانہ کردیا گیا۔