لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی کا توصیف عباسی کو ٹکٹ نہ دینے پر پارٹی قیادت کے سامنے اظہار ناراضگی ‘ آزاد کشمیر میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر تحفظات کا اظہار کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی نے تحر یک انصاف کے نظر یاتی کارکن توصیف عباسی کو ٹکٹ دینے کی سفارش کی لیکن اسکے باوجود پارٹی قیادت نے آزاد کشمیر کے انتخابات کیلئے توصیف عباسی کو ٹکٹ نہیں دیا جس پر شاہ محمود قر یشی نے شدید ناراضگی اور مایوسی کاا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ توصیف عباسی جیسے متحر ک کارکن کو ٹکٹ نہ دینے سے مایوسی ہوئی ہے نوجوان ہی تحر یک انصاف کی اصل طاقت ہیں ۔