اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آبادمیں ’’خوفناک تبدیلی آگئی‘‘ شہری خوف و ہراس کا شکار،پاکستان کے سب سے محفوظ سمجھے جانے والے وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ6ماہ کے دوران مختلف واقعات میں 42افراد کو موت کے گھاٹ ا تارا گیا جبکہ زیادتی کے124واقعات رونما ہوئے ۔چوری ، ڈکیتی اور راہزنی کی 400 وارداتیں ہوئیں جبکہ 200سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکل چوری ہوئے،یکم جنوری سے یکم جون2016 تک سب سے زیادہ مقدمات چیک ڈس آنر کے درج ہوئے جن کی تعداد 518ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے22تھانوں میں سال کے پہلے6 ماہ میں قتل کی 42،اقدام قتل کی 62 ،اغوا برائے تاوان کی 2 ،زیادتی کے124،کاراور موٹر سائیکل چوری کے 132واقعات کے علاوہ ڈکیتی ، راہزنی ، چوری اور نقب زنی کے 400واقعات رونما ہوئے ہیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق سال دوہزار پندرہ کے پہلے چھ ماہ کی نسبت اغوا کے مقدمات میں 67فیصد، ڈکیتی میں 55فیصد ، راہزنی میں 22فیصد ، نقب زنی میں 24فیصد ، کار چوری میں 39فیصد کمی پائی گء ہے جبکہ اقدام قتل ، زیادتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،یکم جنوری سے یکم جون تک سب سے زیادہ مقدمات چیک ڈس آنر کے درج ہوئے جنکی تعداد 518ہے،پولیس حکام کے مطابق چھ ماہ کے دوران مختلف کاروائیوں کے دوران 365 ناجائز اسلحے کے مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔