فاروق ستار کے گھر چھاپہ
‘رینجرز کے سامنے خود جانے کی بجائے بیوی اور بہن کو کیوں بھیجا؟
فاوق ستار بول پڑے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے نجی ٹی وی پروگرام میں لب کشائی کر دی‘ فاروق ستار نے کہا کہ جب میرے گھر پر رینجرز نے چھاپہ مارا تو اس وقت میں گھر میں موجود تھا‘ رینجرز نے کہا کہ کوئی بھی مرد ہم سے آکر بات کرے، ورنہ ہم اندر آ جائیں گے‘ فاروق ستار نے کہا کہ رینجرز کا لہجہ بہت دھمکی آمیز تھا، میں یہ سمجھتا ہوں کہ میں پاکستان کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت کا رہنما ہوں میرے ساتھ کم از کم یہ رویہ ناقابل قبول ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ مجھے یہ خدشہ تھا کہ یہ رینجرز کے ہی لوگ ہیں یا کوئی اور ہیں کیونکہ اس سے قبل بھی ہمارے کارکنان کو رینجرز یونیفارم میں اٹھا لیا گیا تھا جبکہ بعد میں رینجرز نے کہا کہ ہم نے تو کسی کو نہیں اٹھایا ۔ فاروق ستار نے کہا کہ میری بیوی اور ہمشیرہ سمجھدار اور پڑھی لکھی خواتین ہیں، جب رینجرز نے گھر پر چھاپہ مارا تو انہوں نے جا کر رینجرز سے بات کی کہ کیا وجہ ہے ؟ ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ اگر مجھے یہ کنفرم ہوتا کہ اصل رینجرز نے چھاپہ مارا ہے اور انہیں میری گرفتاری مطلوب ہے تو میں اپنا بوریا بستر باندھ چکا تھا اور گرفتاری دینے کیلئے تیار تھا، اس بات کی اطلاع میں نے نائن زیرو اور لندن میں بھی کر دی تھی۔ میں صرف اس وجہ سے سامنے نہیں گیا کیونکہ مجھے رینجرز کی اصلیت پر خدشات تھے۔
فاروق ستار کے گھر چھاپہ ‘رینجرز کے سامنے خود جانے کی بجائے بیوی اور بہن کو کیوں بھیجا؟ فاوق ستار بول پڑے
![](https://javedch.com/wp-content/uploads/2016/06/Farooq-Sattar.jpg)
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں