لاہور(مانیٹرنگ) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ’’ناراض ‘‘ فاسٹ باؤلر جنید خان کو ٹیم میں شامل کرنے کی ’’آس ‘‘ دلا دی ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر اپنے آفیشل پیج پر دیئے گئے پیغام میں انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ’’جنید خان بہترین باؤلر ہیں لیکن انہیں ردھم میںآ نے کے لیے تھوڑا وقت درکار ہے‘‘۔ یاد رہے کہ دو روز قبل ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ جنید خان نے پی سی بی اور سلیکٹرز کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر انگلینڈ میں مستقل سکونت اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم گزشتہ روز جنید خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر دیئے گئے پیغام میں ان خبروں کی تردید کردی تھی۔۔