ممبئی بولی وڈ اداکار شکتی کپور کو اُس وقت ایک ناخوشگوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا، جب گزشتہ ہفتے کان پور میں اپنی فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک مداح نے ان کے کان کی بالی نوچ کر انھیں زخمی کردیا۔ ہندوستانی اخبار ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق شکتی کپور، ساتھی اداکاروں تشار کپور اور آفتاب شیوداسانی کے ساتھ اپنی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں کان پور میں ایک سیٹ پر موجود تھے کہ پرستاروں کا ہجوم بولی وڈ اداکاروں کی جھلک دیکنے کے لیے جمع ہوگیا۔ شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد شکتی کپور نے اپنے مداحوں سے ملاقات کی، تاہم صورتحال اُس وقت ناخوشگوار ہوگئی جب ہجوم میں موجود ایک شخص نے ان کے کان کی بالی نوچ لی جس سے ان کے کان کی لو پھٹ گئی اور وہ زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں شکتی کپور کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔ شکتی کپور نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہجوم میں سے کسی شخص نے ان کا کان اتنی بری طرح سے کھینچا کہ کان کی لو دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بروقت مدد کرنے پروہ اپنی ٹیم کے مشکور ہیں۔ سپراسٹار شکتی کپور کا شمار بولی وڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے، جنھوں نے جو بھی کردار ادا کیے وہ فلم دیکھنے والوں کے لیے یاد گار بن گئے۔ انھوں نے شہرت تو منفی کرداروں سے حاصل کی لیکن جب مزاحیہ کردار نگاری کی طرف آئے تو اس میں بھی کمال کردیا۔
شکتی کپور کے ‘مداح’ نے ان کا کان نوچ لیا

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
دو مرتبہ جب نواز شریف وزیر اعظم بنے تو اصل وزیر اعظم چوہدری نثار ہی ...
-
والدین نے علیحدگی اختیار کی لیکن بڑھاپے کی وجہ سے پھر ایک ہوگئے، کرینہ کا ...
-
موبائل فون سِم اور کاروں سمیت 40 سے زائد اشیاء پر ٹیکس کی شرح میں ...
-
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنے کا آسان ترین طریقہ
-
مخصوص نشستیں ملنےکے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن سامنے آگئی
-
عمران خان کے نشہ کرنے کا تاثر غلط ثابت ہوا: رانا ثنا اللہ
-
بل درست کرانے آئی بزرگ خاتون پر گارڑ کا تشدد، گھسیٹ کر گیٹ سے باہر ...
-
بھارت کیساتھ کشیدگی ، پاکستان کا دفاعی صلاحیت میں اضافے کا بڑا فیصلہ
-
شارجہ میں بھارت کے خلاف لگائے گئے تاریخی چھکے نے عامر کی شادی خراب ...
-
’یہ کرلو تمہیں کام مل جائے گا‘، مہربانو نے شوبز کا تاریک پہلو بے نقاب ...
-
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
-
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
دو مرتبہ جب نواز شریف وزیر اعظم بنے تو اصل وزیر اعظم چوہدری نثار ہی تھے ‘ جاوید ہاشمی
-
والدین نے علیحدگی اختیار کی لیکن بڑھاپے کی وجہ سے پھر ایک ہوگئے، کرینہ کا انکشاف
-
موبائل فون سِم اور کاروں سمیت 40 سے زائد اشیاء پر ٹیکس کی شرح میں کمی کردی گئی
-
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنے کا آسان ترین طریقہ
-
مخصوص نشستیں ملنےکے بعد قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن سامنے آگئی
-
عمران خان کے نشہ کرنے کا تاثر غلط ثابت ہوا: رانا ثنا اللہ
-
بل درست کرانے آئی بزرگ خاتون پر گارڑ کا تشدد، گھسیٹ کر گیٹ سے باہر نکال دیا
-
بھارت کیساتھ کشیدگی ، پاکستان کا دفاعی صلاحیت میں اضافے کا بڑا فیصلہ
-
شارجہ میں بھارت کے خلاف لگائے گئے تاریخی چھکے نے عامر کی شادی خراب کر دی تھی
-
’یہ کرلو تمہیں کام مل جائے گا‘، مہربانو نے شوبز کا تاریک پہلو بے نقاب کردیا
-
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
-
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
-
ویٹرز نے شادی ہال میں ہی واردات ڈال دی، لاکھوں کا سامان لے اڑے
-
پشاور میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا خواجہ سرا ”تتلی ” جاں بحق