صنعاء (این این آئی)یمن سے سعودی عرب کے ایک سرحدی قصبے میں کیے گئے راکٹ حملوں میں کم سے کم چار سعودی شہری زخمی ہوگئے ،جرمن ریڈیو کے مطابق یمن کے اندر سے سعودی عرب کے سرحدی علاقے الجیزان میں راکٹ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کم سے کم چار افراد زخمی ہوگئے۔خیال رہے کہ یمنی باغیوں کی جانب سے سعودب عرب پر راکٹ باری کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ گذشتہ ہفتے سرحدی علاقے نجران میں یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے راکٹ حملے کے بعد سعودی توپخانے نے بھرپور جوابی کارروائی کی تھی۔ قبل ازیں یمن کے علاقے ھمدان سے سعودی عرب پر ایک بیلسٹک میزائل بھی داغا گیا تھا تاہم اسے فضاء ہی میں تباہ کردیا گیا ۔ سعودی جنگی طیاروں نے بیلسٹک میزائل حملے کے جواب میں ھمدان اور دوسرے علاقوں میں یمنی باغیوں کیٹھکانوں پر بھرپور حملے کیے اور دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان سے دوچار کیا گیا۔۔اطلاعات کے مطابق یمنی باغیوں کی جانب سے یہ راکٹ صنعاء ڈاریکٹوریٹ کے علاقے قاع الراقی سے داغے گئے تھے۔