اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

پاناما لیکس پرمذاکرات کاڈراپ سین،اپوزیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 6  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد(این این آئی)متحدہ اپوزیشن نے پاناما لیکس کے ٹی او آرز پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہاہے کہ حکومتی ٹیم شریف خاندان کو بچانے کی کوشش کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کی رہائش گاہ پر اپوزیشن کی ٹی اوآر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن نے حکومتی ٹی او آرز پر مشاورت مکمل کی۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے ڈیڈ لاک ختم نہ ہونے پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کی تجویز پرغور شروع کردیا ۔متحدہ اپوزیشن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ اجلاس میں حکومت کے دیئے گئے 4 ٹی او آرز پر غور کیا گیا، ان کا جواب منگل کے اجلاس میں دیں گے ہم حکومت کو قابل عمل تجاویز دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش نوازشریف اور ان کے خاندان کو بچانا ہے لیکن اب اس معاملے کو طول نہیں دیا جاسکتا جب کہ اپوزیشن صدق دل سے مذاکرات چاہتی ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ لگتا ہے حکومت ہر صورت وزیر اعظم اور ان کے خاندان کو بچانا چاہتے ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کے درست موقف کو تسلیم کریں گے۔ چاہتے ہیں بلا تفریق احتساب ہو۔ اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ تحقیقات کا آغاز ہر صورت وزیراعظم اور انکے اہل خانہ سے ہی ہونا چاہیے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف سید خورشید نے کہاکہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے ٹی او آرز پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک موجود ہے، اس میں بھی حکومت لچک نہیں دکھارہی، ایسا کرکے حکومت غلطی کررہی ہے، پانی سر سے گزر جانے کے بعد حکومت کو اپنی غلطی کا احساس ہوتا ہے، حکومت ایک قدم پیچھے آئے اور اپوزیشن کو سڑکوں پر دھکیلنے سے باز رہے کیونکہ اب ہمارے پاس سڑکوں پر جانے کا آخری راستہ بچا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…