اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

عظیم باکسر محمد علی کو خراج عقیدت ،پاکستان میں بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 6  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی) سینٹ نے عظیم باکسر محمد علی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی۔ پیر کو اجلاس میں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان تین مرتبہ ہیوی ویٹ باکسنگ چمپئن اور انسانی حقوق کے ممتاز کارکن محمد علی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے باکسنگ کے میدان کے اندر اور باہر ایک رول ماڈل کی حیثیت سے بامقصد زندگی گذاری۔ انہوں نے کہا کہ ان کی عظیم کامیابی یہ تھی کہ وہ غیر متزلزل اعتقاد کے ساتھ غیر منصفانہ ویت نام کی جنگ کے خلاف کھڑے ہوئے۔ قرارداد میں دعا کی گئی کہ اﷲ تعالیٰ محمد علی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ قرارداد تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے پیش کی گئی۔ بعد ازاں قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے محمد علی مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کرائی۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے بھی محمد علی کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وہ سب کے ہیرو تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…