کراچی/لاہور/پشاور/اسلام آباد /کوئٹہ(این این آئی)رمضان کا چاند،نئی تاریخ رقم ہوگئی،مفتی منیب الرحمان نے مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔مفتی منیب نے ملک میں پانی کی قلت کے خاتمے کے لئے عبادات میں بارشوں کی دعاؤں کی اپیل کی،مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیاہے ،پہلا روزہ بروزمنگل 7جون کو ہوگا ۔دریں اثناآج مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمن کی زیرِ صدارت میٹ کمپلیکس، محکمۂ موسمیات، موسمیات چورنگی،گلستانِ جوہر،کراچی میں منعقدہوا۔اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان مفتی محمد ابراہیم قادری،قاری محمد حنیف جالندھری ، مولانامحمدیاسین ظفر،مولاناعنایت الرحمن،مولاناعبدالخبیر آزاد،مو لاناعبیداللہ پنہور،اخوندزادہ سیدعبدالمبین شاہ بخاری،مولاناقاری عبدالرشیدازہری ، مفتی عبدالقوی ، مفتی محمد عارف سعیدی، مولاناعبدالعزیز اشعر، حافظ عبدالمالک بروہی ،مولاناسید خالد محمودندیم،مولانا محمد ظفر سعیدی،مولانا محبوب علی سہتو، علامہ خلیل الرحمن ،علامہ عبداللہ غازی ،پیرسید شاہدعلی جیلانی،آغاگوہرعلی اورزونل کمیٹی کے ارکان مولانا حافظ محمد سلفی، مولانا اسددیوبندی،مولانا نذیر احمد نعیمی ،مولانا صابرنورانی،علامہ علی کرارنقوی،مفتی منیر احمد طارق ،مولانا فیروزالدین رحمانی نے شرکت کی ۔ڈائرکٹر جنرل وزارتِِ مذہبی اُمور نورسلام شاہ نے اہتمام اور رابطہ کار کے فرائض انجام دیئے۔چیف میٹریالوجسٹ محکمۂ موسمیات عبدالرشید، سپارکو کے چیف منیجر اسپیس غلام مرتضیٰ ، پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہد قریشی (جامعہ کراچی)نے فنی معاونت کی ۔محکمہ موسمیات نے اجلاس کے انعقاد کیلئے انتظامی سہولتیں فراہم کیں ۔ اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اُن کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز پر منعقد ہوئے ۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا ظہیر احمد کی صدارت میں ہوا جہاں اسلام آباد میں سب سے پہلے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کی تصدیق کے بعد زونل کمیٹی نے چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا۔ اس کے علاوہ کراچی، لاہور، پشاور، ملتان، رحیم یار خان، کوئٹہ، قلات، سکھراور نوابشاہ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں چاند دیکھا گیا۔صوبائی دارالحکومت کی زونل کمیٹیوں نے چاند نظر آنے کی شہادتوں کی تصدیق سے مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا جس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے رمضان کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا جس کے مطابق منگل 7 جون کو پہلا روزہ ہوگا۔مفتی منیب الرحمن نے کہاکہ پاکستان میں لوگوں کے جم غفیر نے رمضان کا چاند دیکھا، جبکہ ملک کے بیشتر مقامات سے شہادتیں موصول ہوئیں۔انہوں نے اس موقع پر انہوں نے مسجد قاسم علی خان کے خطیب مفتی پوپلزئی کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔مفتی منیب نے ملک میں پانی کی قلت کے خاتمے کے لئے عبادات میں بارشوں کی دعاؤں کی اپیل کی۔ مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں اتحاد کے لئے کی جانے والی تمام کوششوں کا خیر مقدم کریں گے،ماہ مقدس میں عبادات کے دوران پانی کی قلت دور کرنے کے لئے دعائیں کی جائیں۔
رمضان کا چاند،رمضان کا چاند،نئی تاریخ رقم ہوگئی،مفتی منیب الرحمان کا مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو خصوصی پیغام
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
عبداللہ طاہر قتل کیس،مقتول کے ڈرائیور کو 22سالہ لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کیے جانے کا انکشاف



















































