لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے سامنے براہ راست پانچ سوالات رکھتے ہوئے کہا ہے کہ کیا بجٹ پیش کرنے کے بعد روٹی سستی ہوئی ،حکومت نے پاکستان کو بد ترین مقروض بنا دیا ہے ہر پاکستانی ایک لاکھ دس ہزار کا مقروض ہے کیا بجٹ سے کیا 2 فیصد کمی واقع ہوگی ۔ گزشتہ روز لیبر ونگ لاہور کے صدر راجہ شبیر کی جانب سے چیئرمین سیکرٹریٹ میں وفاقی عوام دشمن بجٹ اور مزدور طبقے پر اسکے اثرات کے موضوع پر منعقدہ سمینار سے سابقہ صدر پی ٹی آئی پنجاب اعجاز احمد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار سے براہ راست پانچ سوالات کے جوابات پوچھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کیا بجٹ پیش کرنے کے بعد روٹی سستی ہوئی ہے ،حکومت وقت جواب دے ملک میں بے روزگاروں کی فوج ہے حکومت کی اپنی رپورٹ کے مطابق 20سالوں میں 15لاکھ بے روزگاروں میں اضافہ ہوا ہے بجٹ میں بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے کیا حکومت نے کیا پلاننگ کی ہے ۔ حکومت نے پاکستان کو بد ترین مقروض بنا دیا ہے ہر پاکستانی ایک لاکھ دس ہزار کا مقروض ہے کیا بجٹ سے کیا 2 فیصد کمی واقع ہوگی ۔ڈھائی کروڑ بچے سکو ل جانے کا منہ نہیں دیکھا اگلے سال حکومت نے کیا منصوبہ بندی کی کہ کتنے بچے سکول جائیں گے ۔ اسحاق ڈار کے مطابق 2 سوارب ڈالر سوئس بینکوں میں موجود ہے ان پیسوں کو پاکستان لانے کے لئے حکومت نے کون سا کام کیا ہے نیز پانامہ لیکس میں کرپشن کا بڑا سکینڈل سامنے آیا ہے حکومت نے اب تک کیا کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آئے گا اسحاق ڈار ملک سے چلا ہو جائے گا اور اسکی قیمت پاکستان اورعوام ادا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے ہیرا پھیری میں پی ایچ ڈی ڈگری کر رکھی ہے پی ٹی آئی نے پہلے دن سے عوام دشمن بجٹ کو مسترد کر دیا ہے عوام دشمن بجٹ میں مزدور ، کسان اور عام آدمی کی ساتھ ددھوکہ اور فراڈ کیا گیا ہے ، مہنگائی میں سو گنا اضافہ ہوچکا ہے دس فیصد تنخواہوں میں اضافہ ملازمین کے ساتھ کھلا مذاق ہے ، بوڑھے افراد کی پینشن میں ڈبل اضافہ کیا جائے کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی میں گزارا کرنا ان کے لئے بہت مشکل ہو گیا ہے ، مزدور اور کسان خوشحال ہونے کے بجائے بے حال ہو گیا ہے حکومت نے مزدوروں،کسانوں اور عام آدمی کا کچومر نکال دیا ہے ۔سمینار سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری محمد سرور ، راجہ محمد شبیر صدر لاہور ، ملک غلام حسین پنجاب صدر ، رانا عبدالسمیع ممبر لیبر پالیسی کونسل، چوہدری وسیم ظفر جٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ مزدوروں کی دشمن ہے اور آج مزدور طبقہ سڑکوں پر رل رہا ہے تحریک انصاف غریبوں کی جنگ لڑ رہی ہے چور ،لٹیرے ملک کو لوٹ رہے ہیں غریب عوام کو دووقت کی روٹی میسر نہیں علاج کے لئے دوا نہیں اور گندہ پانی پینے سے لاکھوں بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں حکمرانوں نے ملک کو مسائلستان بنا دیا ہے ،حکمرانوں میں احساس نام کی کوئی چیز نہیں بجٹ میں غریب عوام کے لئے کچھ بھی نہیں بجٹ سے پہلے ہی قیمتیں ڈبل ہو گئی عوام بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے انتہائی مشکل زندگی گزار رہے ہیں اور حکمران اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہے مزدورطبقہ اپنے حق کے لئے اٹھ کھڑا ہو اور عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں ۔پارٹی رہنماؤں نے دنیا کے عظیم کھلاڑی محمد علی کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور انکی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کوئی بھی پورا نہیں کرسکتا محمد علی نے پوری زندگی بڑے مقصد کے ساتھ گزاری اور کھیل کے میدان میں بڑی کامیابیاں سمیٹی ایسے عظیم انسان کو دنیا کبھی نہیں بھولے گی ۔
تحریک انصاف پانچ سوالات سامنے لے آئی،جواب دینا مشکل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
عبداللہ طاہر قتل کیس،مقتول کے ڈرائیور کو 22سالہ لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کیے جانے کا انکشاف



















































