لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پختونخوا سے تعلق رکھنے والے پانچ اراکین قومی اسمبلی کی صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ پر کھلی تنقید کا نوٹس لیتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور ان اراکین اسمبلی کو سات روز کے اندر اپنے الزامات اور شکایات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے پانچ اراکین قومی اسمبلی کی پختونخوا حکومت اور وزیراعلی پر میڈیا کے ذریعے تنقید پارٹی نظم وضبط کی کھلی خلاف ورزی ہے جس پر چیئرمین عمران خان نے انتہائی ناگواری کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین نے پانچوں اراکین اسمبلی کے اس طرز عمل کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے انہیں متنبہ کیا ہے کہ وہ اختلافات وشکایات کی کھلے بندوں میڈیا پر تشہیر سے مکمل گریز کریں اور پارٹی کے اندرونی معاملات کو میڈیا پر اچھالنے سے باز رہیں۔ ترجمان کے مطابق چیئرمین عمران خان نے پانچوں اراکین اسمبلی کو وزیراعلی اور صوبائی حکومت کے خلاف شکایات کی تفصیلات اور شواہد سات روز کے اندر چیئرمین سیکرٹریٹ میں جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔
تحریک انصاف میں اختلافات بڑھ گئے،عمران خان نے نئی ہدایات جاری کردیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
عبداللہ طاہر قتل کیس،مقتول کے ڈرائیور کو 22سالہ لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کیے جانے کا انکشاف



















































