کرا چی (این این آئی)سندھ کے سینئر وزیر خزا نہ سید مرا د علی شا ہ نے وفا قی حکومت سے بجٹ 2016-17کی کچھ شقیں واپس لینے پر زورد یتے ہو ئے کہا ہے کہ انکم ٹیکس نہ دینے والے کسی بھی شخص سے صوبا ئی سیلز ٹیکس کی وصو لی رو کنا سندھ حکومت کی خو دمختاری کی تو ہین کے برا بر ہے ۔اپنے ایک بیا ن میں سید مرا د علی شا ہ نے کہا کہ گزشتہ تین بر سو ں سے قو می ما لیا تی ایوا ر ڈ سے اپنا وا جب حصہ ملنے میں تا خیر پر سندھ حکومت احتجا ج کر تی رہی ہے بجٹ 2016-17 میں چھو ٹے صوبو ں کو نظر اندا ز کیا گیا ہے جس سے نہ صر ف صو بہ سندھ پر ما لیا تی اثر پڑ ے گا بلکہ صوبو ں اور فیڈریشن کے ما بین تنا زعا ت کا یقینی طو ر پر بڑ ھیں گے۔ صوبا ئی وزیر نے کہا کہ وفا قی حکومت نے مو جو دہ مالیا تی بل میں جس طر ح کے ہتھکنڈے استعما ل کئے گئے اس سے چھو ٹے صوبو ں خصو صاََ سندھ کو شدید ما لی بحرا ن کا سا منا کر نا پڑے گا صوبا ئی وزیر مرا د علی شا ہ نے کہا کہ اصل حقیقت یہ ہے کہ وفا قی حکومت بجٹ کے معا ملے پر چھو ٹے صو بو ں خصو صاََ سندھ کے عوام ،تا جر اور کا رو با ر ی افرا د کا اعتما د حا صل کر نے میں نا کا م ہو گئی ہے ۔سندھ حکو مت نے 3جو ن کو قو می اسمبلی میں پیش کئے گئے ما لیا تی بل 2016میں دی گئی شقیں (iii)(1)3اور (45) 5کا سخت نو ٹس لیا ہے ان شقو ں کا مقصد نہ صر ف خدمات پر سیلز ٹیکس کے صوبا ئی اختیا را ت میں مدا خلت ہے بلکہ ٹیکس ادا کر نے والے طبقے کے لئے بے چینی اور تکلیف کا با عث بھی ہے۔ سید مرا د علی شا ہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ما لیا تی بل سے شق نمبر (iii) (۱)3واپس لینے کی تجویز دی ہے صوبا ئی وزیر نے کہا کہ انہو ں نے وفا قی وزیر خزانہ اسحا ق ڈا ر کو یکم جو ن 2016کو ایک خط کے ذریعے یہ مشورہ دیا تھاکہ وفا ق صو بو ں سے مشور ے کے بغیر ایسے کسی بھی قسم کے متنا زعہ فیصلے سے گریز کر ے ۔سندھ حکو مت نے وفا قی ما لیاتی بل 2016کی شق نمبر (45)5پر بھی سخت تحفظات کا اظہا ر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبا ئی ریو نیو حکا م کے لئے ضروری ہے کہ ایسے انکم ٹیکس نا دہندہ جن پر خدما ت پر صوبا ئی سیلز ٹیکس وا جب الادا ہیں ان سے ایڈوا نس انکم ٹیکس میں وصو ل کیا جا ئے اور صوبا ئی ریو نیو اتھا ر ٹی کو اس وقت تک صوبا ئی سیلز ٹیکس ریٹرن وصو ل نہ کیا جا ئے صوبا ئی وزیر خزا نہ سندھ مرا د علی شا ہ نے واضح ا لفا ظ میں خبر دا ر کیا ہے کہ سندھ حکومت ایسی کو ئی بھی ڈکٹیشن قبو ل نہیں کر ے گی جس کا مقصد صوبا ئی سیلز ٹیکس کی وصولی سے رو کناہو ۔سینئر صوبا ئی وزیر نے امید ظا ہر کی ہے کہ وفا قی وزیر خزا نہ سنجید گی کا مظا ہرہ کر تے ہو ئے بہتر حل تلا ش کر یں گے اور ٹیکس دہند گا ن وفا ق اور سندھ کے مشتر کہ مفا د کے لئے ما لیا تی بل 2016سے شق نمبر (iii)(1)3اور (45) 5کو خا ر ج کر یں گے ۔
خودمختاری کی توہین،سندھ حکومت نے بڑا مطالبہ کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اللہ سے خوش قسمتی مانگو
-
ملک بھر میں عیدالاضحی پر گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، باپ، تین بیٹے اور بیٹی جاں بحق
-
جسپریت بمراہ نے ٹی 20 کی تاریخ کا ناپسندیدہ اور منفرد ریکارڈ بنا لیا
-
بھانجی سے زیادتی مقدمے میں نامزد ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
-
ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کو کیا کچھ دیا؟ ارشاد بھٹی کا بڑا دعویٰ
-
ماہانہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیو آر کوڈ کے ذریعے سبسڈی کیسے حاصل کریں؟ طریقہ...
-
کیا تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات 15 جون سے ہوں گی؟ طلبا کے لئے نئی خبر آگئی
-
بھارت میں رواں ماہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں چوتھی بار اضافہ کردیاگیا
-
فریج کے بغیر قربانی کا گوشت محفوظ رکھنے کا زبردست طریقہ
-
پاکستان بھر سے اندرون اور بیرونِ ملک کی 83 پروازیں منسوخ، وجہ سامنے آگئی
-
غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے کی خواہش، درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ
-
مومنہ اقبال نے حمزہ حبیب سے نکاح کرلیا
-
بنگلادیش کا بڑا فیصلہ، پاسپورٹ پر دوبارہ ”سوائے اسرائیل” لکھنے کا اعلان



















































