اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا

datetime 6  جون‬‮  2016 |

مظفر آباد (این این آئی)آزاد جموں و کشمیر کے الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے الیکشن 21 جولائی کو ہوں گے۔آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس مصطفی مغل نے میڈیا بتایا کہ کاغذات نامزدگی 16 جون شام 4 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 17 جون صبح 8 بجے سے ہو گی، ریٹرننگ آفیسرز امیدواروں کی فہرست 18 جون کو جاری کریں گے کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد کیے جانے کیخلاف اپیلیں 22 جون دوپہر 2 بجے تک دائر کی جا سکیں گی۔ چیف الیکشن کمشنر اپیلوں کی سماعت 23 اور 24 جون کو صبح 9 بجے سے سہ پہر 4بجے تک کریں گے۔ اپیلوں پر فیصلے 25 اور 26 جون کو جاری کئے جائیں گے جبکہ 27 جون کو دوپہر 2 بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے اور 28 جون کو امیدواروں کی فہرستیں آویزاں کردی جائیں گی جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات 29 جون کو الاٹ کئے جائیں گے جس کے فوری بعد انتخابی نشانات کے ساتھ امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کر دی جائیں گی۔ انتخابات کیلئے پولنگ 21 جولائی کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…