بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی،5 اراکین قومی اسمبلی کا نیا محاذ،عمران خان کے صبر کا پیمانہ لبریز،بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 6  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی،5 اراکین قومی اسمبلی کا نیا محاذ،عمران خان کے صبر کا پیمانہ لبریز،بڑا قدم اُٹھالیا،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے 5 اراکین قومی اسمبلی کی صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ پر کھلی تنقید کا نوٹس لیتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور ان اراکین اسمبلی کو سات روز کے اندر اپنے الزامات اور شکایات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے پانچ اراکین قومی اسمبلی کی پختونخوا حکومت اور وزیراعلیٰ پر میڈیا کے ذریعے تنقید پارٹی نظم وضبط کی کھلی خلاف ورزی ہے جس پر چیئرمین عمران خان نے انتہائی ناگواری کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین نے پانچوں اراکین اسمبلی کے اس طرز عمل کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے انہیں متنبہ کیا کہ وہ اختلافات وشکایات کی کھلے بندوں میڈیا پر تشہیر سے مکمل گریز کریں اور پارٹی کے اندرونی معاملات کو میڈیا پر اچھالنے سے باز رہیں۔ ترجمان کے مطابق چیئرمین عمران خان نے پانچوں اراکین اسمبلی کو وزیراعلی اور صوبائی حکومت کے خلاف شکایات کی تفصیلات اور شواہد سات روز کے اندر چیئرمین سیکرٹریٹ میں جمع کروانے کی ہدایت کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…