کراچی (این این آئی) وزیرا علیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے ۔سندھ نے پاکستان بنایا اس کو تقسیم کرنے کی بات کرنا ملک دشمنی ہے ۔کراچی کے ترقیاتی کاموں کے لیے 22کروڑ روپے جاری کردیے ہیں ۔کچھ لوگ پانی کے مسئلے پر سیاست کرنا چاہتے ہیں ۔ہم پہلے کام کرتے ہیں اور پھر بتاتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ہاکس بے کے علاقے میں یونس آباد پل کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔سید قائم علی شاہ نے کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی اب بہتر انداز میں کام کررہی ہے ۔کے ایم سی والے اب مقررہ وقت سے پہلے کام کرتے ہیں۔ہم نے کراچی کے ترقیاتی کاموں کے لئے 22کروڑ جاری کیے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یونس آباد پل چند ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔پل یونس آباد کو ماڈی پور سے ملائے گا۔پل کی تعمیر پر 20کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے کام کرتے ہیں اور بعد میں بتاتے ہیں۔ہماری کوشش ہے کراچی کو بہترین شہر بنایا جائے ۔عوام حکومت سے اچھی توقع رکھے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچھ لوگ پانی کے مسئلے پر سیاست کرنا چاہتے ہیں ۔پانی اور بجلی پر سیاست کرنا ٹھیک نہیں ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں سندھ کی تقسیم کسی صورت میں برداشت نہیں ہے ۔سندھ نے پاکستان بنایا۔ اس کو تقسیم کرنے کی بات کرنا ملک دشمنی ہے،جو سندھ کو تقسیم کرنے کی بات کرتے ہیں وہ پاکستان کو تقسیم کرنے کی بات کررہے ہیں ۔سندھ کی وحدت پر آنچ نہیں آنے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کو پانی کی زیادہ ضرورت ہے ۔پانی اور بجلی کے مسئلے پر ہمیں بھی تشویش ہے ۔ان دونوں اہم مسائل کے حل کے لیے سندھ حکومت عملی اقدامات کررہی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کمشنر کراچی کی تبدیلی معمول کا عمل ہے ،اسے ایشو نہ بنایا جائے ۔بعد ازاں وزیراعلیٰ نے منوڑا میں آر او پلانٹ کا افتتاح کیا ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اللہ سے خوش قسمتی مانگو
-
ملک بھر میں عیدالاضحی پر گیس فراہمی کا شیڈول جاری کردیا گیا
-
جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، باپ، تین بیٹے اور بیٹی جاں بحق
-
جسپریت بمراہ نے ٹی 20 کی تاریخ کا ناپسندیدہ اور منفرد ریکارڈ بنا لیا
-
بھانجی سے زیادتی مقدمے میں نامزد ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
-
ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کو کیا کچھ دیا؟ ارشاد بھٹی کا بڑا دعویٰ
-
ماہانہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیو آر کوڈ کے ذریعے سبسڈی کیسے حاصل کریں؟ طریقہ...
-
کیا تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات 15 جون سے ہوں گی؟ طلبا کے لئے نئی خبر آگئی
-
بھارت میں رواں ماہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں چوتھی بار اضافہ کردیاگیا
-
فریج کے بغیر قربانی کا گوشت محفوظ رکھنے کا زبردست طریقہ
-
پاکستان بھر سے اندرون اور بیرونِ ملک کی 83 پروازیں منسوخ، وجہ سامنے آگئی
-
غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے کی خواہش، درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ
-
مومنہ اقبال نے حمزہ حبیب سے نکاح کرلیا
-
بنگلادیش کا بڑا فیصلہ، پاسپورٹ پر دوبارہ ”سوائے اسرائیل” لکھنے کا اعلان



















































