اسلام آباد (این این آئی)عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کے دل کے کامیاب آپریشن اور ان کی تیزی سے صحت یابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق چین کے وزیراعظم نے اپنے پاکستانی ہم منصب کیلئے اپنے ایک خیر سگالی پیغام میں نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لندن میں ان کے دل کے کامیاب آپریشن اور تیزی سے صحت یابی پر خوشی کا اظہار کیا۔سعودی عرب کے شہزادے سلطان بن سلمان السعود، استنبول کے میئر قادر توپاس اور لندن میں سعودی عرب کے سفیر محمد بن نواف بن عبدالعزیز نے لندن میں وزیر اعظم نواز شریف کو گلدستے بھجوائے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تینوں رہنماوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے دل کے کامیاب آپریشن اور انکی تیزی سے صحت یابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔