مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک)
اسرائیل کے عبرانی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعطل کا شکار تعلقات کی بحالی کیلئے دونوں ملکوں کے مابین مصالحتی فارمولے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ اسرائیلی عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنیوالے ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترکی اور اسرائیل پانچ سال سے تعطل کا شکار سفارتی تعلقات بحال کرنے کے فارمولے پر متفق ہو گئے ہیں۔ ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے ترکی میں حماس کے نمائندہ دفترکو ختم کرنے کا مطالبہ واپس لے لیا ہے۔ عبرانی ٹی وی کی رپورٹ پر ترکی اور اسرائیل کی جانب سے سرکاری سطح پر کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ ٹی وی رپورٹ میں سفارتی ذریعے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور ترکی کے مابین دو طرفہ معاہدہ جلد ہی منصہ شہود پر آ جائیگا۔ اس سلسلے میں جلد ہی دونوں ملکوں کے مندوبین بھی آپس میں براہ راست مذاکرات کرینگے۔
ترکی کی نئی تاریخ رقم کرنے کی تیاریاں،اسرائیل کے ساتھ وہ کرنے جارہاہے جس کاکسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں