اسلام آباد (نیوزڈیسک) آپ بھی سوچئے ’’آنکھ کیوں پھڑکتی ہے؟ چینی توہم پرستوں کے نزدیک بائیں آنکھ کا پھڑکنا دولت کے آنے اور دائیں آنکھ کا پھڑکنا اس میں رکاوٹ ڈالنا ہے۔ ہندو کہتے ہیں کہ بائیں آنکھ کا پھڑکنا فائدہ مند جبکہ دائیں کا نقصان کا باعث ہے۔ نائیجیریا میں دونوں آنکھوں کا پھڑکنا مصیبت لانے کو قرار دیا جاتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ویتنام میں مردوں کی آنکھ پھڑکنا خطرے کی علامت اور عورتوں کے لئے پر سکون ہے۔