جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

مہاجرین سے سختی کا غصہ یا کچھ اور؟؟؟افغانستان نے انتہائی اقدام کا اعلان کردیا

datetime 31  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)مہاجرین سے سختی کا غصہ یا کچھ اور؟؟؟افغانستان نے انتہائی اقدام کا اعلان کردیا،پشاور میں متعین افغان قونصلر جنرل کی گاڑی سیکورٹی چیک پوسٹ پر روکنے پر افغان قونصلیٹ کے عملے نے احتجاجاً قونصل خانہ بند کرنے کااعلان کردیاسیکورٹی ذرائع کے مطابق پشاور میں متعین افغان قونصلر جنرل ڈاکٹرعبد اللہ وحیدپویان اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال کے قریب سیکورٹی چیک پوسٹ پر روک کر ان کی گاڑی کی تلاشی لی گئی پوچھ گچھ کی جس پر افغان قونصلر جنرل سیخ پاہوگئے انہیں چیکنگ نا گوار گزری ۔اس دوران تلخ کلامی بھی ہوئی،جس پر قونصلیٹ عملے نے احتجاج کیا اور احتجاجاً عملے نے قونصل خانے کو بند کردیا،وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا کے مطابق قونصل خانے کی بندش کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا مزید معلومات حاصل ہونے کے بعد موقف دیا جائے گا،دوسری جانب سیکورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ افغان قونصل جنرل روٹ کو فالو نہیں کررہے تھے،سفارتی شخصیات کیلئے راستے مختص کیے گئے ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…