جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ایف سولہ طیارے،امریکی انکار،پاکستان متبادل سامنے لے آیا

datetime 30  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نوشکی ایف آئی ار کا امریکی ایف سولہ طیاروں سے کوئی تعلق نہیں ہے ٗایم آئی 35 ہیلی کاپٹروں کے حصول کیلئے روس سے بات چیت جاری ہے ٗپاکستان کا دفاع مضبوط ہے جو ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے ٗجے ایف تھنڈر کسی طور پر ایف سولہ سے کم نہیں ہیں۔وہ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔وفاقی وزیر دفاعی پیدوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ امریکہ سے ایف 16طیاروں کے حوالے سے بات چیت ہورہی ہے‘اگر یہ طیارے مل جائیں تو ٹھیک ہیں اور نہ بھی ملے تو ہمارے پاس جو جے ایف تھنڈر لڑاکا طیارے ہیں وہ ایف 16کی ضروریات کو پوری کر رہے ہیں اور اپنی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے دیگر ممالک سے بھی رجوع کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان میں حالیہ ڈورن حملے کے بعد شدید احتجاج کیا گیا ہے ‘دفتر خارجہ میں امریکہ کے سفیرکو طلب کرکے احتجاج بھی کیا گیا ‘آرمی چیف اور دیگر اعلی سطحی فورمز نے بھی اس معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ٗانہوں نے کہا کہ وزارت دفاعی پیداوار مسلح افواج کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کیلئے دن رات کام کر رہی ہے ‘اور ایک تجویز وفاقی حکومت کو بھجوائی گئی ہے کہ دفاعی پیدوار کا بجٹ الگ کیا جائے کیونکہ یہ ایک مکمل ڈویژن اور وزارت ہے‘اسوقت وزارت دفاعی پیدوار کو بجٹ کے حوالے سے الگ سے کچھ اختیارات دیئے گئے ہیں ‘لیکن ہم چاہتے کہ اس ضمن میں مکمل اختیارات دیئے جائیں کیونکہ وزارت دفاع نے مسلح افواج کی دفاعی ضروریات کو پورا کرنا ہوتا ہے تو بجٹ کی تقسیم بھی اپنی ضرورت کے مطابق کرنا چاہتے ہیں ،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایم آئی 35ہیلی کاپٹروں کے حصول کے حوالے سے روس کے ساتھ بات چیت جاری ہے ‘ڈاکومنٹیشن کی وجہ سے کچھ تاخیر ہوئی ‘ ایک دو ماہ میں اس حوالے سے مثبت پیش رفت نظر آئے گی۔انہوں نے کہاکہ امریکہ بھی سمجھتاہے کہ طیارے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں نہایت اہم ہیں ،امریکہ سے اس معاملے پر بات چیت جاری ہے ،ایف سولہ طیارے ضرب عضب کیلئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کوبرا ہیلی کاپٹر کی اوور ہالنگ کیلئے متعدد بار امریکہ سے درخواست کی با لآخر ہم نے خود کوبرا ہیلی کاپٹرز کی اوور ہالنگ کی ہے ۔ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہاکہ نوشکی ایف آئی ار کا امریکی ایف سولہ طیاروں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…