جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کاؤنٹ ڈاؤن شروع،24 ’’بڑوں‘‘کی گرفتاری کی تیاریاں

datetime 30  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)روشنیوں کے شہر کراچی میں بدامنی میں ملوث24 تخریب کاروں کی فہرستیں تیارکر لی گئی ہیں۔ رواں سال بنائی گئی انٹیلی جنس رپورٹس کی روشنی میں بنائی گئی فہرستیں پولیس کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے پولیس نے ٹیکنیکل سرویلینس شروع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے رواں برس مرتب کی گئی انٹیلیجنس رپورٹس کی بنیاد پر بد امنی، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگز میں ملوث 24 تخریب کاروں کی فہرستیں تیار کر لی ہیں پولیس کو بھیجی گئی ان فہرستوں میں تخریب کاروں کے پتے انٹیلیجنس رپورٹس اور ان کے موبائل فون نمبرز بھی شامل ہیں۔فہرست میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کھوکھرا پار کا رہنے والا تخریب کار مظہر سہیل 15 برس سے شہر کے مضافات میں روپوش ہے یہ ملزم دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کرتا ہے اور اسٹریٹ کرائمز کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث ہے۔فہرست میں پولیس کانسٹیبل شہزاد کے نام سے منسلک انٹیلیجنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اہلکار اپنے بیٹے شمشاد کے ساتھ مل کر پولیس کے نام پر تاجروں سے بھتے لیتا ہے۔کھوکھراپار کا حکیم صدیقی اور ذوالفقار فشریز میں آنے والی گاڑیوں سے بھتہ وصولی کر تے ہیں۔ فہرست میں کالعدم تحریک طالبان کے دو بھتہ خوروں کی تفصیلات بھی شامل ہیں جس کے مطابق حاجی رزاق اور حاجی آصف نامی کارندے مختلف ذرائع سے بھتہ وصولی کے بعد رقوم کالعدم تنظیموں کو پہنچا رہے ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل تخریب کاروں کی گرفتاری کے لیے انٹیلیجنس اور ٹیکنیکل سرویلینس شروع کر دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…