لاہور( این این آئی)برطانیہ سے حکومت۔۔۔! نوازشریف کے بعد شہبازشریف بھی انہی کے نقش قدم پر چل نکلے،اپنے بڑے بھائی وزیر اعظم نواز شریف کی تیمار داری کیلئے لندن میں موجود وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے سرکاری امور نمٹائے ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے آئندہ مالی سال کے بجٹ اور ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے دو اجلاسوں کی صدارت کی ۔ کابینہ کے وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام نے اجلاس میں شرکت کی جن سے وزیر اعلیٰ نے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے ویڈیو لنک کے ذریعے ہی دیگر سرکاری امور بارے بھی آگاہی حاصل کی۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی بدھ یا جمعرات کے روز وطن واپسی متوقع ہے۔