کراچی (این این آئی) سندھ ہائی کورٹ نے 200سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں پر آئی جی سندھ ،ڈی جی رینجرز سندھ اور حکومت سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ۔پیر کو جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل دو رکنی بنچ نے 200سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کی ۔عدالت نے احکامات کے باوجود بعض درخواستوں پر جواب جمع نہ کرانے پر اظہار برہمی کیا اور ہدایت کی کہ جن کیسوں میں تاحال جے آئی ٹی تشکیل نہیں دی گئی ہے ان کیسوں میں فوری طور پر جے آئی ٹی تشکیل دی جائے ۔عدالت نے آئی جی سندھ ،ڈی جی رینجرز سندھ اور حکومت سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7جون تک ملتوی کردی ہے ۔