اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

نوازشریف کی بیماری سے نئے بحران نے جنم لیا ہے اس پر انہیں مستعفی ہوجانا چاہئے ،عمران خان

datetime 30  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی بیماری سے ایک نئے بحران نے جنم لیا ہے اس بحران پر انہیں مستعفی ہوجانا چاہئے،اسحاق ڈار کا امور حکومت سنبھالنا بادشاہت کی مثال ہے،وفاقی وزراء اب قوم کو دھوکا نہیں دے سکتے،انصاف نہ ملا تو بھرپور انداز میں سڑکوں پر نکلنے کا حق رکھتے ہیں۔ وہ اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگوکررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان،وزیر اعظم کے مستعفی نہ ہونے سے بحران پیدا ہوا،وزیراعظم نے ایوان میں بھی سچ بولنے سے گریز کیا،اور کئی جھوٹ بولے، انصاف نہ ملاتو بھرپور انداز میں سڑکوں پر نکلنے کا حق رکھتے ہیں،موجودہ نظام میں مسلم لیگ ن کا احتساب انتہائی مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادیِ اظہار اورمعلومات تک رسائی کے قوانین پر عمل درآمد کی ضرورت ہے،پاکستان کی سیاست بدل چکی ہے،سکول کے بچوں کو بھی سیاسی شعورآگیاہے،پرویز رشید جیسے لوگ عوام کو دھوکا نہیں دے سکتے۔عمران خان نے کہا کہ حکمران خود احتساب کے لئے پیش ہونے کی بجائے جھوٹ بول رہے ہیں۔مسلم لیگ(ن) نوازشریف کے ساتھ لٹک گئی ہے،مسلم لیگ(ن)میں بادشاہت ہے،جمہوریت ڈی ریل ہوئی تو نوازشریف ذمہ دار ہونگے،بارہ سوالوں کے جواب میں لیلیٰ مجنوں کی کہانی سنادی گئی،طے ہواتھا کہ وزیراعظم اسمبلی میں جواب نہ دیں تو بائیکاٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کا امور حکومت سنبھالنا بادشاہت کی مثال ہے،وزیراعظم کی بیماری سے ایک نئے بحران نے جنم لیا ہے۔فردواحد پر بحران آیا تواس نے پورے ملک کو اس کا شکار بنادیا۔وزیراعظم کو مستعفی ہوجانا چاہیے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…