اسلام آباد(آئی این پی ) جوڈیشل مجسٹریٹ نے گاڑی کی ٹکر سے سیکیورٹی گارڈ کی ہلاکت کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کے رو برو مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی شیخ روحیل اصغر اور ان کے ساتھ ذوالفقار کے خلاف سیکیورٹی گارڈ کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت کی جانب سے ملزمان پر فرد جرم عائد کی جانی تھی لیکن دونوں ہی ملزمان عدالت میں پیش نہ ہوئے جب کہ ملزمان کی جانب سے گزشتہ سماعت میں منظور کی گئی ضمانت کے مچلکے بھی جمع نہیں کرائے گئے۔ عدالت نے شیخ روحیل اصغر کے وکیل سے ملزمان کی غیر حاضری اور ضمانتی مچلکے جمع نہ کرانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ جس پر ملزم کے وکیل نے کہا کہ انہیں ضمانتی مچلکے نقد جمع کرانے ہیں، اس کے لئے ابھی بینک سے رقم نکلوانی ہے اور اس کے لیے وقت دیا جائے۔ فاضل جج نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ شیخ روحیل اصغر پر الزام ہے کہ 10 اگست 2014 کو ان کی سرکاری گاڑی کی ٹکر سے نجی کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ راز محمد ہلاک ہوگیا تھا تاہم پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔ عدالت نے متوفی کی اہلیہ کی درخواست پر پولیس کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور ان کے ایک ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص
-
وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
ٹویوٹا نے اپنی مشہور گاڑی کی قیمت میں 25 لاکھ روپے کی کمی کر دی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا
-
ننکانہ صاحب میں شوہر کا ادویات کھا کر اہلیہ سے مبینہ غیر فطری جنسی عمل، ساس نے اندراج مقدمہ کی درخو...
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہر فلکیات کی اہم پیشنگوئی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ججز کے نوٹیفکیشن کے بعد نئی پیشرفت
-
الیکشن کمیشن نے دو سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کردی
-
راولپنڈی میں طالبعلم کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو ملزم مقابلے میں ہلاک
-
وزیراعظم نے معاشی طور پر کمزور طبقے کو بڑی خوشخبری سنادی
-
نوجوانوں میں غذائی نالی کے کینسر کی شرح بڑھ رہی ہے، ماہرین صحت نے وجہ بھی بتا دی
-
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ
-
راولپنڈی، مدرسے کے استاد کی 14سالہ طالب علم سے بدفعلی
-
شوہر نے دوسری شادی کے لیے جواری کو پیسے دے کر بیوی کو راستے سے ہٹوا دیا، واقعے سے پہلے زیادتی بھی کی...



















































