اسلام آباد (آئی این پی ) پانامہ لیکس، اپوزیشن کے ٹی او آرز نہ ماننے کی صورت میں عید کے بعد بڑے دھرنے کی بساط سجائی جائے گی ،دھرنے کے حوالے متحدہ اپوزیشن انتشار کا شکار ،پی ٹی آئی عوام کو سڑکوں پر لے کر آنے کے لیے پیپلزپارٹی پر دباؤ بڑھا رہی ہے، پی پی کی اعلی قیادت حکومت گرانے اور حکومت کو سیاسی شہید بنانے کی مخالفت کر رہی ہے ۔ عوامی تحریک سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق افراد کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے جے آئی ٹی کی رپورٹ نہ منظر عام پر نہ آنے پر اپوزیشن کے ساتھ دھرنے میں شریک ہونے کی پلاننگ کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق عید کے بعد حکومت کے خلاف بڑے دھرنے کی تیاری کی جا رہی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دھرنے کے حوالے سے گفت و شنید جاری ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں میں پیپلز پارٹی سمیت عوامی نیشنل پارٹی عمران خان اور طاہرالقادری کے دھرنے میں شریک نہ ہونے کا ریڈ سگنل پہلے ہی دے چکی ہیں جبکہ جماعت اسلامی میں دھرنے میں شریک ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے پارٹی میں اندرونی طور پر مشاورت جاری ہے ۔ (ع ح)