اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

ملک میں اب کیا ہونے والا ہے؟ ،شیخ رشید احمد نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 29  مئی‬‮  2016 |

لاہور(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ (ن) لیگ سیاسی شہید ہونا چاہتی ہے مگر انکی خواہش پوری نہیں ہوگی ‘ستمبر اور اکتوبر سے پہلے تمام ’’اعلانات ‘‘ہوجائیں گے اور کر پشن کر نیوالوں کا کڑا احتساب ہوگا‘‘نوازشر یف کسی بھی صورت اپنے بھائی کو آگے نہیں آنے دیں گے ‘پارلیمانی کمیٹی سے کچھ نہیں نکلے گا اور عید کے بعد اپوزیشن کو سڑکوں پر ہی آنا پڑ یگا۔ اپنے ایک انٹر ویو میں عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ(ن) لیگ اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب نہیں دینا چاہتی بلکہ انکی کوشش ہے کہ وہ کسی صورت سیاسی شہید بن جائے اور فوج انکو اقتدار سے نکال دیں مگر (ن) لیگ کی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی اور نوازشر یف اور انکے خاندان کو کر پشن کا حساب دینا پڑ یگا ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف کسی بھی صورت شہبا زشریف کو آگے نہیں لائیں گے بلکہ نوازشر یف اسحاق ڈار اور بیگم کلثوم نوازکو آگے لاسکتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ کون کیا کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پانامہ لیکس کی پارلیمانی کمیٹی میں شر یک ہیں مگر مجھے لگتا ہے کہ اس کمیٹی سے کچھ نہیں نکلے گا اور آخر کار اپوزیشن سڑکوں پرہی آئیگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…