اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم پاکستان زیر علاج ہیں اور پورا پاکستان ان کی صحتیابی کیلئے دعا گو ہے ٗ ہر کوئی اپنے اپنے انداز میں نیک تمناؤں کا اظہار کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی وزیراعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا ٹویٹر پر تْو جئے سدا نواز شریف ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔دعائیں کرتے لوگ ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہے۔ ٹویٹر پیغام میں کسی نے وزیر اعظم پاکستان کو لمبی عمر کی دعا دی، کسی نے دوسروں سے دعا کی التجا کی۔ نواز شریف کے ایک چاہنے والے نے لکھا’’دعائیں دیتا ہے وطن کا ہر غریب ٗسب کے دلوں کی دھڑکن نواز شریف‘‘ ایک چاہنے والا لکھا کہ تو جئے جئے سدااس وطن کیلئے ٗاس چمن کیلئے ٗایک پیغام میں لکھنے والے نے کچھ یوں دعا دی ٗتیرا نام سب کی زبانوں پہ ہے ٗتیرا راج دل کے جہانوں پہ ہے ٗ مریم نواز بھی دوسروں کے دعائیہ ٹویٹس کو ری ٹویٹ کرتی رہیں۔وزیر اعظم کی صحت یابی کے لئے گرجا گھروں میں بھی دعا کے لئے ہاتھ بلند ہو گئے۔ مسیحی برادری نے وزیر اعظم کی صحت کے حوالے سے یوم دعا منایا۔