جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

حساس اداروں نے بڑا کام کردکھایا،تباہی کاخطرناک منصوبہ ناکام

datetime 29  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)سکھرمیں پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کرکے انتہائی خطرناک دہشت گردکو گرفتارکرکے با رودی مواد، دستی بم اور خود کش جیکٹ میں استعمال ہونے والا سامان برآمدکرلیاہے، گرفتار دہشت گردکا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے، دہشت گردنے شکارپوراور جیکب آباد میں خود کش حملوں میں سہولت کا رکا کردار ادا کیا تھا۔اس ضمن میں ایس ایس پی سکھر امحمد امجد شیخ نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ سکھرپولیس نے حساس اداروں کی مدد سے سکھر کے علاقے با گڑجی کے کچے میں کا رروائی کرتے ہو ئے انتہائی خطرناک دہشتگرد عبدالجبار عرف عامر ولد آمرو سومرو سکنہ شکارپور کوگرفتار کر لیا ہے، جس کے قبضے سے دو کلو با رودی مواد ، چار دستی بم ، ڈیٹو نیٹر ، تار، بال بیرنگ کے علاوہ خود کش جیکٹ میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کر لیا ہے ایس ایس پی سکھر کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا تعلق تحریک طالبان پاکستان کے غلبہ اسلام ونگ سے ہے اور گرفتاری سے قبل بھی اس کا رابطہ تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر نور خان سے تھا۔ ایس ایس پی نے بتا یا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار دہشتگرد نے 2004 میں تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر نور خان کی سربراہی میں میران شاہ کے ایک کیمپ میں تین ماہ تک دہشت گر دی کی ٹریننگ کی اور اس کے بعد 2004 سے 2007تک کبیر والا کے ایک مدرسے میں نوجوان طلباء کی دہشت گر دی کے حوالے سے ذہن سازی کی اور اس نے خود بھی خود کش حملوں کی تربیت حاصل کر رکھی تھی اور اس نے اپنے ساتھی کے ساتھ مردان میں پنجاب رجمنٹ پر خود کش حملہ کیا تھا جس میں اس کا ساتھی اجمل ما را گیا جبکہ یہ بچ نکلا اس نے 2010 میں شکارپور میں ہونے والے خود کش حملوں میں سہولت کا ر کا کردار اادا کیا تھا اور یہ سکھر سے بھی بڑی تعد اد میں طلباء کو میراں شاہ بھیج چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…