جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف سے اتحاد،سردارعتیق نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 29  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد(این این آئی)آزادکشمیر کے سابق وزیراعظم اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس پی ٹی آئی اتحاد آزادکشمیر کی سب سے بڑی زمینی حقیقت بن کر ابھرے گا۔ ہم آزادکشمیر کے عوام کو وفاقی وزراء کے ’’لکی ایرانی سرکس‘‘ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن کے سینئر نائب صدر خواجہ شفیق احمد کی رہائش گاہ پراستقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ زمانے گزر گئے جب وفاقی وزراء کی آمد عوام کی رائے پر اثر انداز ہوتے تھے اب آزادکشمیر کے عوام باشعور ہیں اور وہ دھونس دھمکی والوں کو گھروں کی راہ دکھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم کانفرنس کے کارکن نظم وضبط کا مظاہرہ کریں اور قیادت کے فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سیاسی تبدیلی میں اہم کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام تبدیلی کے لئے ہمارے اتحاد کی طرف دیکھنے لگے ہیں، ہم عوام کو کبھی مایوس نہیں کرینگے، پی ٹی آئی اور مسلم کانفرنس کا اتحاد کرپشن ، دھاندلی کو روکنے کیلئے بنایا گیا ہے۔ یہ اتحاد ثابت کر دیگا کہ مسلم کانفرنس اور پی ٹی آئی ہی آزادکشمیر کی حقیقی معنوں میں سیاسی جماعتیں ہیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق وزیر حکومت پیر سید غلام مرتضی گیلانی، راجہ ثاقب مجید، شمیم علی ملک ، ممبر کشمیر کونسل مختیار عباسی ، میر عتیق الرحمن، عنصر پیرزادہ، سمعیہ ساجد، سجاد انور عباسی، سید یاسر نقوی ، ہارون آزاد، فیضان مغل، راجہ احسان حیدر، عبدالمجید مغل ، راجہ ولید عبداللہ ، سجاد سلہریا و دیگر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس سے قبل جب وہ حبیب منزل پہنچے تو سابق وزیراعظم آزادکشمیر کا شاندار استقبال کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…