کراچی(این این آئی) ڈی جی میٹ ڈاکٹر رسول نے کہا ہے کہ 7جون کو پہلے روزے کا امکان ہے۔ ڈی جی میٹ کے مطابق بلوچستان کے مغربی علاقے میں چاند نظرآنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جون کے مہینے میں ہیٹ ویووکا امکانات ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بونداباندی کا امکان ہے، اچھی بارش کی توقع نہیں ہے، تاہم شہر میں چارپانچ روز کے وقفے سے ہلکی بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔