جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

شاباش خیبرپختونخواپولیس ،پشاور،خواجہ سرا علیشا کے قتل کا معمہ حل،ملزم گرفتار،حیرت انگیز انکشافات

datetime 29  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پشاورپولیس نے خواجہ سرا علیشاہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم فضل گجر کوگرفتارکرلیا ہے،ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے ،دوستی نہ کرنے پر علی شاہ کوقتل کیا۔پشاورپولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن عباس مجید مروت کا کہنا تھا خواجہ سرا علیشاہ کے قاتل کیس میں سائنسی خطوط پر کام کیا ملزم کو موبائل کے ذریعے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کا سترہ مئی کو علیشا سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد فضل گجر نے علیشا کو بائیس مئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ایس ایس پی کاکہنا تھا کہ ملزم کو کسی سیاسی جماعت نے پناہ نہیں دی تھی ملزم کے دو ساتھی پہلے ہی پولیس کے حراست میں ہیں اورملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہیں ۔ملزم نے خواجہ سرا علیشاہ کو دوستی نہ کرنے پر فقر آباد کے علاقے میں فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا جو زخموں کی تاب لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا ۔ملزم کی گرفتاری پر خواجہ سراؤں نے پولیس کی کار گردی کوسراہتے ہوئے کہا کہ پولیس کی کارکردگی قابل ستائش ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…