جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کوکس چیزکاخوف ہے؟تحریک انصاف نے انتبا ہ کردیا

datetime 29  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت کے وزرا کو پر امن سیاسی سرگرمیوں پر احتساب کے خوف کے علاوہ کیا اعتراض ہو سکتا ہے؟ ن لیگ اپنی نااہل حکومت اور ناکام معاشی پالیسیوں کا بوجھ دھرنے پرنہیں ڈال سکتی۔تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کیا پرویز رشید چاہتے ہیں کہ عوام پر امن احتجاج کا راستہ چھوڑ کر لاٹھی اور بندوق کے ساتھ حکومت کے خلاف نکلیں،جمہوریت میں عوام سڑکوں پر نکل کر حکومت کی پالیسیوں پر اپنا ردعمل ریکارڈ کراتے ہیں۔نعیم الحق نے کہا کہ جمہوری حکومتیں پر امن احتجاج کو اپنا قبلہ درست کرنے کیلئے ایک موقع کے طور پر استعمال کرتی ہیں، آمرانہ حکومتیں عوام کے سڑکوں پر نکلنے سے خوفزدہ رہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے خلاف 126 روزہ دھرنے نے پاکستان میں پر امن احتجاج کی تاریخ رقم کی، نون لیگ اپنی نااہل حکومت اور ناکام معاشی پالیسیوں کا بوجھ دھرنے اور پر امن احتجاج پر نہیں ڈال سکتی۔نعیم الحق نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بجٹ بنوانے، غریب کسانوں کے معاشی قتل عام اور دنیا بھر سے قرضے اکٹھے کرنے کیلئے حکومت کو کس نے مجبور کیا؟زراعت کا جنازہ نکلے یا نون لیگ معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہو سب حکومت کی نااہلی کا ثمر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…