جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی حکومت میں دہشت گردوں کے حمایتی ،اہم سیاسی شخصیت نے انتباہ کردیا

datetime 29  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ کے مشیربرائے اطلاعات مولابخش چانڈیونے کہاہے کہ وزیراعظم اچھے آدمی ہیں لیکن نااہل مشیروں کے کہنے پر سیاسی غلطیاں کرتے ہیں۔زرداری اگروزیراعظم کی عیادت کرتے ہیں توکوئی حرج نہیں ہے، وفاقی حکومت کی پالیسیاں عوام دوست نہیں تو ان کا بجٹ کیسے عوام دوست ہوسکتا ہے اس لئے عوام کو حکومت سے اچھائی کی کوئی امیدہے اور نہ ہی رکھنی چاہئے۔وہ اتوارکوحیدرآباد کے علاقے پھلیلی میں ٹھنڈے پانی کی سبیل کا افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔مولابخش چانڈیونے کہاکہ بجلی کے حوالے سے وفاقی حکومت کا رویہ تعصبانہ ہے، عابد شیر علی وزیر اعظم کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں مصروف ہیں ملک کے بڑے صوبے کیلئے پالیسیاں کچھ اور ہیں اور دوسرے صوبوں کے لئے کچھ اور ۔ سندھ کو شدید گرمی میں بجلی سے محروم رکھا جارہا ہے، وفاقی حکومت حیسکوکی پالیسیوں پر نظرثانی کرے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف بہترین شخصیت کے مالک ہیں لیکن نااہل مشیروں کے کہنے پر سیاسی غلطیاں کرتے ہیں۔ حکومت میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو دہشت گردوں کے حمایتی ہیں اور پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔وفاقی حکومت سے اچھے کام کی امید نہیں ہے، آنیوالا بجٹ عوام دشمن بجٹ ہوگا کیونکہ جب (ن)لیگ کی پالیسیاں عوام دوست نہیں تو ان کا بجٹ عوام دوست کیسے ہوسکتا ہے، کسان پیکج ہو یا کوئی اور منصوبہ مخصوص لوگوں کو ہی فائدہ حاصل ہوتا ہے عوام کو وفاقی حکومت سے اچھائی کی کوئی امید ہے اور نہ ہی ایسی امید رکھنی چاہئے۔مشیراطلاعات نے کہا کہ بیمار شخص کی عیادت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے، نوازشریف کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں اگر آصف زرداری نواز شریف کی عیادت کیلئے جائیں تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان سیاسی معجزات دکھاتے رہتے ہیں لیکن اس وقت صورتحال میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ نوازشریف سے سیاسی اتحاد ممکن نہیں، اگر وزیر اعظم کی غیر موجودگی میں چوہدری نثار وزیراعظم بن جائیں تو بھی پیپلزپارٹی کوکوئی فرق نہیں پڑتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…